مسلم پولٹیکل کاونسل آف انڈیا کی افطار پارٹی میں ملی رہنما،دانشوارن،ڈپلومیٹ اور صحافی سمیت سبھی طبقے کے لوگوں نے شرکت کی

نئی دہلی(ملت ٹائمزعامر ظفر)
مسلم پولٹیکل کاونسل آف انڈیا کی جانب سے گزشتہ روزہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کے نہرو گیسٹ ہاﺅس میں شاندار افطار اور عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ملی رہنما،دانشوارن،ڈپلومیٹ اور صحافی سمیت سماج کے سبھی طبقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی او رسماجی ہم آہنگی کا ثبوت پیش کیا ،دعوت افطار میں تشریف لانے والی شخصیات میں جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر انجینئر سلیم صاحب،پاکستان کے ہائی کمشنر جناب عبد الباسط صاحب ،آل انڈیا مسلم پرسنل لا ءبورڈ کے رکن ڈاکٹر قاسم رسول الیاس،جماعت اسلامی ہند کے سکریٹری مولانا محمد احمد ،زکوة فاﺅنڈیشن آف انڈیا کے صدر جناب محمود ظفر ،دہلی اردو اکیڈمی کے سکریٹری ڈاکٹر ماجد دیوبند ،چوتھی دنیا کے چیف ایڈیٹر سنتوش بھارتیہ،یواین آئی کے صحافی عابد انور،ہمارا سماج سے عامر سلیم ،ملت ٹائمز کے ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی وغیرہم کے نام سرفہرست ہیں،علاوہ ازیں امریکہ ،چین ،بوسینیا،فلسطین،سری لنکا اور موریشش کے سفارت کاروں نے بھی دعوت افطار میں شرکت کی اور نیک خواہشات کا اظہا رکیا ۔نیز اسی تقریب میںمیزبان اور مسلم پولٹیکل کونسل کے صدر جناب ڈاکٹر تسلیم رحمانی کے بیٹے سعد ان احمد رحمانی کی روزہ کشائی کا عمل بھی انعقاد میں آیا ۔
میزبان معروف رہنما اور مسلم پولٹیکل کاونسل کے صدر ڈاکٹر تسلیم رحمانی نے تما مدعوین کا پرتپاک استقبال کیا اور شاندار ضیافت کی ،ساتھ ہی انہوں نے افطار پاٹی میں شریک تمام لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

محمد سعدان رحمانی روزہ کشائی کرتے ہو‏ئے ساتھ میں ان کے والدین بھی دیکھے جاسکتے ہیں
ڈاکثر تسلیم رحمانی پاکستانی ہائی کمشنر کے ساتھ
شمس تبریزقاسمی پاک بائی کمشنر سے ملاقات کرتے ‏ہوئے