نئی دہلی(ملت ٹائمزآئی این ایس انڈیا )
آرجے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کی بیٹی اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ میسا بھارتی بدھ کی دوپہر جھنڈے والان میں واقع محکمہ انکم ٹیکس کے دفتر میں پہنچیں ۔دفتر پہنچنے کے بعد تقریبا 7گھنٹے تک ان سے سوالات کئے گئے۔غیر اعلانیہ املاک کے معاملے میں محکمہ انکم ٹیکس میسا بھارتی کو پہلے دو بار نوٹس جاری کر چکا ہے۔ان دونوں بار محکمہ کے سامنے پیش نہ ہونے کی وجہ سے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج ہو چکا ہے اور ان کی جائیداد کو عارضی طور سے ضبط بھی کیا جا چکا ہے۔انکم ٹیکس افسران نے میسا بھارتی سے پوچھا کہ آپ کا پین نمبر کیا ہے اور آپ اپنا انکم ٹیکس ریٹرن کہاں فائل کرتی ہے؟افسران نے پوچھا کہ آپ کتنی کمپنیوں میں ڈائرےکٹر ہےں ؟اور ان کمپنیوں کے ذریعے اب تک کتنا لون لے چکی ہےں ؟محکمہ نے یہ بھی پوچھا کہ آپ کی کمپنی مشیل پرائیویٹ لمیٹڈ کو 1.2کروڑ روپے کا لون کیوں دیا گیا؟آپ کا کمپنیوں میں کتنا محفوظ لون ہے اور اس میں سے کتنا آپ واپس کر چکی ہےں ؟ان لےنڈر کمپنی کو آپ نے کبھی لون واپس کیا ہے؟آپ کی کمپنیوں کا رول اور کام کیا ہے اور آپ اپنی کمپنیوں میں کام کرنے والے ملازمین کی معلومات دیجئے۔ڈائمنڈ ونمے اور آپ کے بیچ میں کیا تعلقات ہےں؟اور انہوں نے 30لاکھ کے شیئر کیوں خریدے؟ونے ناگپال کو آپ کیسے جانتی ہےں ؟