حیدرآباد(ملت ٹائمز)
معرو ف اسلامی اسکالر اور فقیہ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ان دنوں سری لنکا کے سفر پر ہیں جہاں آپ سری لنکا کے علماء،دانشوارن اور تاجروں سے خصوصی خطاب کریں گے اس کے علاوہ وہاں مسلم پرسنل لاءکی تشکیل میں خصوصی کرداراداکریں گے ۔
مولانا کے صاحبزاد مولانا عمر عابدین قاسمی مدنی نے ملت ٹائمز کو بتایاکہ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی آج سری لنکاکے مسلمانوں کی دعوت پر کولمبو روانہ کیلئے ہوگئے ہیں ، اس پانچ روزہ سفر میں مولانا موصوف علما ، دانشوروں اور تاجروں کو خطاب کریں کریں گے، علاوہ ازیں مسلم پرسنل لاءکی تشکیل اور اکثریتی ملک میں مسلم اقلیت کے رہنے کے حوالے سے شرعی نقطہ نظرپر خصوصی توجہ مرکوزرکھیں گے ۔
ہم آپ کو بتادیںکہ سری لنکا بڈھست ملک ہے اور مسلمان وہاں اقلیت میں ہیں ،گذشتہ دنوں وہاں کی موجودہ حکومت نے مسلم پرسنل لا کے نفاذ کی امید دلائی ہے، جس کیلئے وہاں کے علماءتگ ودومیں مصروف ہوگئے ہیںاور اسلامی آئین کی تشکیل کیلئے ماہرین اسلامیات کو مدعو کررہے ہیں ،اسی سلسلے میں مولانا کو بھی وہاں سے دعوت ملی ہے جہاںمولانا خالدسیف اللہ رحمانی اس مسودہ کی تیاری میں ان کی رہنمائی اور مددکریں گے ۔
مولانا عمر عابدین نے مزید بتایاکہ سری لنکا کی مسلم آبادی فقہ شافعی کی پیروی کرتی ہے، اس لیئے مسلم پرسنل لا کا مسودہ اسی فقہ کے مطابق ترتیب دیا جائے گا، نیز اس سفر میں اسلامک بینکنگ و فینانس کے عنوان سے منعقد ہونے والے ورکشاپ میں تربیت کے فرائض بھی انجام دیں گے۔