کولکاتا(ملت ٹائمز)
بنگال کے چوبیس پرگنہ میں ہوئے فرقہ وارانہ فساد میں ہندﺅوں کو ہوئے نقصانات کی تلافی کیلئے مسلمانوں نے فنڈ اکٹھا کرنا شروع کردیا ہے جس سے فساد کے دوران ہندﺅوں کا جو نقصان ہواہے ،ان کی جو دکانیں جلائی گئیں وہ ادا کی جائیں گی ۔
انڈین ایکسپریس کی رپوٹ کے مطابق محمد نور عالم غازی نے فساد کے دوران ہوئے نقصانات کی تلافی کیلئے یہ قدم اٹھایا ہے اور ان کا عزم ہے کہ ہندﺅوں کا فساد کے دوران جو نقصان ہواہے وہ اس کو پوار کریں گے ،انہوں نے بات کرتے ہوئے مزید کہاکہ بابری مسجد کی شہادت کے بعد ہمارے شہر میں ایسا کبھی بھی کچھ نہیں ہواتھا،دونوں فرقہ کے لوگ پرامن طور پر رہ رہے تھے ،انہوں نے بتایاکہ حالیہ فساد کی جہ کچھ باہر کے آئے ہوئے لوگ ہیں اور انہیں کی وجہ سے یہ سب ہواہے ،فساد کا الزام ہمارے یہاں کے کچھ بچوں پر لگایاگیاہے جو سرے سے غلط ہے ۔
واضح رہے کہ چوبیس پرگنہ کے بشیر ہارٹ میں گذشتہ دنوں ایک ہندو لڑکے نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں فیس بک پر گستاخانہ پوسٹ کیاتھا جس کے بعد وہاں فساد بھڑک اٹھی ،خبروں کے مطابق سوکے قریب دکانیں اور مکانات نذر آتش کردیئے گئے تھے۔