سرینگر(ملت ٹائمز)
جموں و کشمیر پولیس نے لشکر کے ایک دہشت گرد عادل عرف سندیپ شرما کو گرفتار کیا ہے، جموں و کشمیر پولیس کے آئی جی منیر خان نے ایک پریس کانفرنس کر کے اس کی اطلاع دی، سندیپ شرما یوپی کے مظفر نگر کا رہنے والا ہے،لشکر دہشت گردسندیپ شرما کا استعمال اے ٹی ایم سے پیسہ نکالنے اور دیہات میں غلط سرگرمیوں کے لئے کرتے تھے، حالیہ دنوں میں ایس ایچ او فیروز ڈار کے قتل میں بھی وہ شامل تھا، پولیس نے بتایا کہ 28 سال میں ایسا پہلی بار ہوا ہے جب کشمیر سے باہر کا کوئی شخص کشمیر میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے، سندیپ کمار کشمیر میں ہوئے اس حملے میں بھی شامل تھا، جس میں چھ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔
پولیس افسر منیر خان نے بتایا کہ ویڈیو دستاویزات صاف صاف بتاتے ہیں کہ لشکر مجرمانہ گینگ بھی چلا رہا ہے جو کہ بینک میں مال اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کو انجام دیتا ہے، سندیپ کمار کا استعمال دہشت گرد اے ٹی ایم سے پیسہ نکالنے میں بھی کیا کرتے تھے، اس کے ساتھ ہی وہ لشکر کے تین مقابلوں میں شامل تھا، جس میں سے ایک اننت ناگ حملہ بھی ہے۔
پولیس نے معلومات دی کہ اب ہمیں پتہ ہے کہ بینک مال میں کون شامل ہیں، ہم انہیں ایک ایک کرکے پکڑ رہے ہیں،آغاز میں سندیپ کمار مجرم تھا، لیکن جیسے ہی وہ لشکر کے رابطے میں آیا تو اس نے بینک اور اے ٹی ایم سے پیسہ نکالنے کاکام شروع کر دیا۔