لکھن¶(ملت ٹائمز۔ایجنساں)
وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او)نے وزیر اعظم نریندر مودی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے غیر ملکی دوروں پر ہونے والے مختلف اخراجات کی تفصیلات دینے سے انکار کرتے ہوئے سوال کو غیر واضح قرار دیا۔آر ٹی آئی کے کارکن نوتن ٹھاکر نے ہفتہ کو بتایا کہ انہوں نے پی ایم او سے 16جون کو معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ٹھاکر نے 2010کے بعد سے وزیر اعظم نریندر مودی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے غیر ملکی دوروں پر مختلف مدوں میں ہوئے خرچ کے بارے میں معلومات مانگی تھی۔سینٹرل پبلک انفارمیشن افسر اور پی ایم او میں انڈر سکریٹری پروین کمار نے معلومات دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جو معلومات طلب کی گئی ہے وہ غیر واضح ہےں۔ٹھاکر نے حق اطلاعات کے تحت پی ایم اوسے مختلف دفاتر اور اس کے درمیان تبادلہ کئے گئے مختلف کاغذات اور دستاویزات سمیت تمام فائلوں کی نقل بھی مانگی تھی۔معلومات دینے سے انکار کرتے ہوئے کمار نے ٹھاکر کو مطلع کیا کہ آر ٹی آئی ایکٹ 2005کی دفعہ 19کے مقاصد کو لے کر پی ایم او کے ڈائریکٹر سید اکرام رضوی اپیلٹ اتھارٹی ہیں۔ٹھاکر نے بتایا کہ آپ کے سوال کے جواب کے لیے وہ یقینی طور پر نئی دہلی میں اپیلٹ اتھارٹی کا دروازہ کھٹکھٹائےں گی۔