بی جے پی کا شدت پسند ہند و عناصر سے وعدہ ،آئندہ لوک سبھا انتخابات لڑنے سے قبل ہم شروع کردیں گے رام مندر کی تعمیر 

متھرا(ملت ٹائمز؍ایجنسیاں

آُاپنے متنازعہ بیانات کے لیے معروف اتر پردیش کے اناؤ ضلع سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ ساکشی مہاراج کا کہنا ہے کہ2019کے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی مندر کی تعمیر شروع کرنے کے بعد ہی اترے گی۔ پریکرما مارگ پر واقع اپنے آشرم پر گزشتہ رات صحافیوں سے بات چیت میں ساکشی نے کہا کہ مندر کی تعمیر کے لئے پتھر تراشنے کا کام جاری ہے، مندر کی تعمیر کا کام کبھی تھما ہی نہیں تھا اور اب ساری پابندی اور رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوششیں کی جاری رہی ہے۔ لوک سبھا انتخابات سے پہلے ہر حال میں ساری رکاوٹیں دور کرکے ہی انتخابی میدان میں جائیں گے۔خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ساکشی مہاراج نے رام مندر پر بیان دیا ہو۔ وہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ اس معاملہ پر بول چکے ہیں۔ کچھ ماہ قبل ہی ساکشی نے کہا تھا کہ ‘رام مندر بنانے کا کام کسی حکومت کا نہیں ہے، حکومت کا کام صرف رکاوٹ دور کرنا ہے۔ساکشی مہاراج کا بیان ، اگلے لوک سبھا انتخابات میں رام مندر کی تعمیر شروع کرنے کے بعد ہی اترے گی بی جے پیصدارتی انتخابات میں جیت پر ساکشی نے کہا کہ اب تو رام صدارتی محل میں بھی بیٹھا دیئے گئے ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ بھگوان رام کو خیمے سے نکال کر ان کو ایک خوبصورت مندر میں بیٹھا یا جائے۔