یمنا نگر (ملت ٹائمزپریس ریلیز)
دارالعلوم امدادیہ گڑھی یمنا نگر میں نئے تعلیمی سال کے افتتاح کے موقع پر معلمین مکاتب اور ذمہ داران کابڑے پیمانے پر تعلیمی بیداری کے عنوان سے ازہر ہند دارالعلوم دیوبند کے مہتتم و صدر کل ہند رابطہ¿ مدارس اسلامیہ مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی کی صدارت میں ایک عظیم الشان نمائندہ اجلاس منعقد ہوا ،صدر اجلاس مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم انسان کی ایک ایسی ضرورت ہے جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا ،تعلیم کے بغیر زندگی کے کسی بھی شعبہ میں ترقی ناممکن ہے ،مولانا نعمانی نے پنجاب ہریانہ ہماچل چنڈی گڑھ سے تشریف لائے معلمین مکاتب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ حضرات کی دینی و اخلاقی ذمہ داری صرف یہ نہیں ہے کہ آپ نصاب کی کتابیں کتابیں پڑھادیں بلکہ یہ بھی ذمہ داری ہے کہ آپ اپنے پاس پڑھنے والے بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت کریں تاکہ بچہ اسلامی عقائد اور اسلامی تعلیمات سے آگاہی کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کے لئے اسوہ و نمونہ بنے،مہمان خصوصی کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند کے ناظم و دارالعلوم دیوبند کے موقر استاذ مولانا شوکت علی قاسمی بستوی نے اسلام میں تعلیم کی اہمیت وضرورت بیان کی اور اس عظیم الشان کانفرنس کے انعقاد کو نہایت ہی اہم قرار دیا ،مدرسہ فیضان رحیمی مرزاپور کے مہتمم اور مولانا حکیم سیدمکرم حسین سنسارپوری کے اجل خلیفہ حضرت مولانا عبدالرشید صاحب نے غیرمنقسم پنجاب کے احوال پر روشنی ڈالی اور اس خطہ کی دین بیزاری کو بتلاتے ہوئے مکاتب اور تعلیم کے فروغ پر زور دیا،گجرات سے تشریف لائے مہمان محترم مولانا محمد عرفان مدرسہ دارالقرآن سرخیز احمدآباد نے دینی مکاتب چلانے اور ان کو زیادہ سے زیادہ مو¿ثر بنانے پر بیان کیا،دارالعلوم دیوبند کے شعبہ¿ انگلش کے استاذ و نگراں مولانا توقیر احمد قاسمی نے علم دین کی اہمیت اور موجودہ زمانے میں اس کے حصول کے طریقوں پر روشنی ڈالی۔
اس اہم کانفرنس کی نظامت جامعہ مظاہرعلوم کے جواں سال استاذ مفتی محمد جاوید صاحب نے کی ،ان کے علاوہ اس اہم کانفرنس میں شرکت کرنے والوں میں مولانا عبداللہ خالد قاسمی ایڈیٹر ماہنامہ مظاہرعلوم سہارنپور،مولانا محمد طاہر صاحب رائے پور ، مشہور نعت خواں مولانا قاری احسان محسن ،مولانا عبدالستار صاحب بوڑیہ،حافظ پیر جی حسین احمد بوڑیہ ،مولانا شریف احمد صاحب پپلی مزرعہ،مولانا ظہیر احمد صاحب برٹھی ،چودھری زاہد خان اور حاجی نثار احمد دولت پوری،حافظ مطلوب نرائن گڑھ کے اسماءشامل ہیں۔
یہ اہم اجلاس صبح نو بجے سے شروع ہوکر دوپہرایک بجے تک بڑی کامیابی کے ساتھ چلا ،صدر اجلاس حضرت مہتمم دارالعلوم دیوبند کی دعا اور داعی اجلاس محسن ملت مولانا علی حسن مظاہری کے کلمات تشکر کے ساتھ اختتام ہوا۔اس اجلاس کو کامیاب بنانے میں دارالعلوم امدادیہ کے اساتذہ و کارکنان نے بڑا اہم کردار ادا کیا خاص طور سے مولانا عبدالمالک مظاہری،مولانا زاہد حسین مظاہری ،حافظ محمد تعریف ،اور حافظ محمد احمد رشیدی دولت پوری نے انتظامی امور کو سنبھالا۔





