ماہ ذیقعدہ کا چاند نظر آگیا

پٹنہ(ملت ٹائمزاشفاق ساقی)
عبدالجلیل قاسمی قاضی شریعت مرکزی دارالقضاءامارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ نے اعلان کیا ہے کہ۴۲جولائی روزسوموارکوپھلواری شریف اور اس کے مضافات میںمطلع ابر آلود تھا اس لئے چاند نظر نہیں آیا لیکن ضلع کھگڑیا کے دارا لقضاءگوگری کے قاضی شریعت نے تقریبا پندہ لوگوںکے ساتھ چاند دیکھا ان میں جید علماءبھی ہیں نیز صوبہ مہاراشٹراکے خلد ٓبادضلع اورنگ آباد میں چاند دیکھے جانے کی خبر ہے۔ جس کی تصدیق کر لی گئی ہے ۔اس لیے مورخہ۵۲جولائی۷۱۰۲ءروزمنگل کوذیقعدہ کی پہلی تاریخ قرارپائی۔یہ اطلاع مولانامحمد انظار عالم نائب قاضی شریعت مرکزی دارالقضاءامارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ نے دی ہے۔