نئی دہلی پٹنہ (ملت ٹائمز)
لالو پرسادیادو کی پارٹی آر جے ڈی نے بہار کے گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی سے مطالبہ کیا ہے بہار میں اس وقت سب سے بڑی ان کی پارٹی ہے اس لئے آئین کے مطابق پہلے انہیںحکومت سازی کا موقع ملناچاہیئے ،آرجے ڈی کے ترجمان ڈاکٹر منوج جھانے ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ممبئی فیصلہ کے مطابق حکومت سازی کا موقع سب سے بڑی پارٹی کو ملنا چاہئے اور اس وقت بہار میں سب سے بڑی پارٹی آر جے ڈی ہے ،اس لئے گورنر صاحب سے ہم اپیل کریں گے کہ وہ آئین کی روشنی میں پہلے آرجے ڈی کو حکومت سازی کا موقع دیں ،واضح رہے کہ بہار میں آر جے ڈی کے پاس 80 اراکین اسمبلی ہیں جبکہ جے ڈی یو کے پاس 71 ،بی جے پی کے پاس 53 اور کانگریس کے پاس 27 ہے ،منوج جھا نے یہ بھی کہاکہ آر جے ڈی ،جے ڈی یو اور کانگریس کا اتحاد ہواتھا ،جے ڈی یو نکل گئی ہے لیکن کانگریس ابھی بھی اتحاد میں باقی ہے اور اس طرح ہمارے پاس 107 اراکین اسمبلی ہیں ،اس لئے آر جے ڈی کو سب سے بڑی پارٹی ہونے کی حیثیت سے حکومت سازی کا موقع ملنا چاہیئے ،کل جمعرات کو صبح گیارہ بجے آر جے ڈی لیڈران گورنر کے یہاں حکومت سازی کا دعوی پیش کریں گے ،دوسر ی جانب نتیش کمار بی جے پی کے تعاون سے آج رات حکومت سازی کا دعوی پیش کرچکے ہیں ، بی جے پی کے سپورٹ سے نتیش کمار دوبارہ سرکاربنائیں گے ،آج جمعرات کو شام پانچ بجے چھٹی مرتبہ وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف لیں گے جس میں وزیر اعظم نریندر مودی بھی شرکت کریں گے ۔