نئی دہلی(ملت ٹائمز)
لالو پرسادیادو نے نتیش کمار کے استعفی کے بعد آج تک سے خصوصی انٹرویو میں کہاکہ نتیش کمار شرو ع سے دھوکہ باز رہے ہیں ،ان سے ہاتھ ملانا بہت بڑی غلطی تھی ،تیجسوی بہانہ تھا انہیں بی جے پی میں اصل جاناتھا ،انہوں نے کہاکہ آرجے ڈی سب سے بڑی پارٹی ہے ،گورنر کو چاہیئے کہ پہلے انہیں حکومت سازی کا موقع دے ،انہوں نے کہاکہ بہار کے اگلے وزیر اعلی تیجسوی یادو ہوں گے ،عوا م نے عظیم اتحاد کو ووٹ دیا تھا جسے توڑ کر نتیش کمار نے پورے بہار کو دھوکہ دیا ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ بی جے پی کے خلاف ہماری جنگ جاری رہیں گے ہم اقتدار اور عہدہ کے لالچی نہیں ہیں،27 اگست کو ہونے والی ریلی کامیاب رہے گی ۔