ٹرین کی زد میں آکر دارالعلوم وقف دیوبند کے ایک اور طالبعلم کی دردناک موت ، ماضی میں اس طرح کے متعددحادثے ہوچکے ہیںٹرین کی زد میں آکر دارالعلوم وقف دیوبند کے ایک اور طالبعلم کی دردناک موت ، ماضی میں اس طرح کے متعددحادثے ہوچکے ہیں

دیوبند(ملت ٹائمزسمیر چودھری)

معروف دینی ادارہ دارالعلوم وقف دیوبند کے جواں سال طالبعلم کی ٹرین سے کٹ کر دردناک موت ہوگئی ،اس ندوہناک حادثہ کے بعد طلبائ،اساتذہ اور گھر والوںمیں غم کی لہر دوڑ گئی اوریہاں کے مدارس کا ماحول غمگین ہوگیا۔ واقع کے بعد موقع پر بڑی تعداد میں طلباءمدارس اور ذمہ داران ادارہ پہنچے ،جہاں سے پولیس کو اطلاع دی گئی ۔ اطلاع کے مطابق آج شام دارالعلوم وقف دیوبند کا سوم عربی کا 18 سالہ جدید طالبعلم ناظم ولد مفید ساکن اگوانپور ضلع میرٹھ کی بھائیلہ پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر دہرہ دون باندرہ ٹرین کی زد میں آکر دردناک موت ہو گئی، اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لیا، جیب سے ملے موبائل کے نمبر پر رابطہ کرنے پرمتوفی طالبعلم کی شناخت کی گئی ۔حادثہ کی خبر سے طلباءمدارس اور ذمہ داران ادارہ میں غم کی لہر دوڑ گئی ، بڑی تعداد میں طلباءموقع پر پہنچے۔دیر شام پولیس کارروائی کے بعد طالبعلم کی لاش کو دارالعلوم وقف لایا گیا ،جہاں سے طالبعلم کے اہل خانہ کو مطلع کیا گیا ۔ ادارہ کے استاذ مولانا شمشاد رحمانی نے اندوہناک حادثہ پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ غالباً طالبعلم ٹہلنے گیا تھا ، نہ معلوم کس طرح وہ ٹرین کی زد میں آگیا، گھر کو والوں اطلاع دے گئی ہے ،گھر والوں کے پہنچنے کے بعد ہی تجہیز و تکفین کی جائے گی۔ انچارج انسپکٹر پنکج یتاگی نے بتایا کہ متوفی طالبعلم کی شناخت دارالعلوم وقف دیوبند کے اسٹوڈینٹ کے طورپر ہوئی ہے ، شاد ٹہلنے کے دوران اچانک ٹرین کی زد میں میں آکر طالبعلم کی موت ہوئی ہے، گھر والوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔حادثہ پر مہتمم مولانامحمد سفیان قاسمی اور حجة الاسلام اکیڈمی کے ڈائریکٹر مولانا شکیب قاسمی نے گہرے رنج و غم کااظہار کیا۔ ہم آپ کو بتادیں کہ ٹرین سے موت کے واقعات ماضی میں بھی متعدد مرتبہ پیش آچکے ہیں لیکن اس پر سنجیدگی سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ،مدارس کی انتظامیہ ان امور پرغور کررہی ہے اور تحفظ فراہم کرنے کیلئے فکرمندہے اور نہ ہی ریلوے انتظامیہ اس بابت کوئی قدم اٹھارہی ہے ۔

SHARE