سابق صدر جمہوریہ¿ ہند ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے لئے مسلم چیمبر کے زیرِ اہتمام دعائیہ جلسہ کا انعقاد۔ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام نوجوان نسل کے لئے باعثِ ترغیب: ڈاکٹر جسیم محمد

علی گڑھ(ملت ٹائمزایجنسیاں)
سابق صدر جمہوریہ¿ ہند اور ملک کے باوقار سائنسداں مرحوم اے پی جے عبدالکلام کے دوسرے یومِ وفات پر مسلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے مزمل منزل کامپلیکس میں واقع میڈیا سینٹر پر آج دعائیہ جلسہ کا انعقاد کیا جس میں انہیں عظیم الشان خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام نہ صرف صدر جمہوریہ¿ ہند تھے بلکہ وہ عالمی سطح کے سائنسداں بھی تھے۔انہوں نے سائنسداں کی حیثیت سے ڈفینس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن( ڈی آر ڈی او) کو نئی جہات عطا کیں۔ ان خیالات کا اظہار دعائیہ جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے مسلم چیمبر کے ڈائرکٹر ڈاکٹر جسیم محمد نے کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام نے ملک کے خلائی پروگرام کو فروغ دینے میں اہم رول ادا کیا اور اسی لئے انہیں میزائل مین کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ڈاکٹر جسیم محمد نے کہا کہ ایک سینئر اور باوقار سائنسداں ہونے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام نوجوان نسل کے لئے ترغیب کا باعث بھی تھے کیونکہ انہوں نے سخت جدو جہد کے بعد کامیابی حاصل کی۔ ان کا انتقال27 جولائی 2015 کو اس وقت ہوا جب وہ انڈین انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ شیلانگ میں طلبا¿ سے خطاب کرنے جا رہے تھے۔پروفیسر ہمایوں مراد نے کہا کہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جیسے لوگ صدیو ں میں پیدا ہوتے ہیں اور وہ صدیوں تک ترغیب کا باعث بنے رہتے ہیں۔ ہمیں ان کی جدو جہد اور حاصلات سے درس لینا چاہئے۔ڈاکٹر زبیر شاداب نے کہا کہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام نے اپنے دور میں صدر جمہوریہ¿ ہند کے عہدے کو وقار بخشا اور انہیں عوام سے بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی۔ڈاکٹر سمیرہ خاں نے کہا کہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی موت سے ملک کی سائنسی اور سیاسی زندگی میں ایک عظیم خلاءپیدا ہوگیا ہے جس کی تلافی مستقبل قریب میں ناممکن ہے۔دعائیہ جلسہ میں بڑی تعداد میں اساتذہ، ریسرچ اسکالر، طلبا¿ اور معززین کے علاوہ انصار احمد، عمار خاں، محمود انصاری، کاشف اختر اور محمد دلشاد بھی موجود تھے۔

SHARE