موت کے بعد بھی آدھار کارڈ کی اہمیت برقرار، ڈیتھ سرٹیفکٹ کے لیے لازمی قرار

نئی دہلی(ملت ٹائمزایف آئی فیضی)
ابھی تک تو زندگی کے ساتھ اور زندگی کے بعد بھی چلنے کا وعدہ صرف بھارتی جیون انشورنس ہی کرتا تھا، لیکن اب آدھار کارڈبھی ہماری زندگی کے ساتھ ساتھ زندگی کے بعدبھی ضروری ہے۔مرکزی حکومت نے فیصلہ لیاہے کہ یکم اکتوبر سے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ کے لیے آدھار نمبر دینا ہوگا، پھر ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔جمعہ کو وزارت نے فیصلہ کیاہے۔حکومت کادعویٰ ہے کہ اس سے جعلی سرٹیفیکٹ پرروک لگے گی۔جس کے پاس کوئی آدھار نمبرنہیں ہے اس پر وزارت کاکہناہے کہ اس طرح میں موت کی تصدیق داخل کرنی ہوگی۔اس کے علاوہ حکومت نے یہ بھی کہا کہ اس بارے میں کوئی بھی غلط معلومات دیناایک جرم سمجھاجائے گا۔