نئی د ہلی(ملت ٹائمزمحمد قیصر صدیقی)
عالمی شہرت یافتہ ادارہ روئل اسلامک اسٹرٹیجک اسٹڈیزجارڈن نے عالم اسلام سےتعلق رکھنے والی بااثر شخصیات کی ایک تازہ فہرست 2017 کی جاری کی ہے جس میں سب سے پہلے نمبر پر جامعہ ازہر یونیورسیٹی قاہرہ کے شیخ پروفیسر احمد محمد الطیب ہیں، دوسرے نمبر پر اردن کے فرماں رواشاہ عبد اللہ ثانی بن الحسین ہیں،تیسرے نمبر پر سعودی فرمارواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز ہیں،چوتھے نمبرایران کے سپریم لیڈر آیت خمینی ہیں،پانچویں نمبر پر پر مراکش کے فرمارواں شاہ محمد ہیں
چھٹے نمبر پر شیخ الاسلام مولانامحمد تقی عثمانی ہیں ۔ساتویں نمبر پر آیت اللہ سید علی حسین سیستانی ہیں ،آٹھویں نمبر پر ترکی کے صدر رجب طیب اردگان ہیں ،نویں نمبر پر شیخ عبد اللہ بن بیاہ شامل ہیں جبکہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے تبلیغی جماعت کے امیرحاجی محمد عبدالوہاب کو دسواں درجہ دیاگیا ہے ۔
ہم آپ کو بتادیں کہ مذہبی ،سیاسی ، علمی، تجارتی اور سماجی خدمات واثرات کی بنیاد پر ہر سال دنیا بھر سے پانچ سو شخصیات کو منتخب کیا جاتا ہے ، جس میں ٹاپ پچا س کی ایک علاحدہ فہرست ہو تی ہے جس میں مذکورہ نام ٹاپ ٹین کے ہیں ،افسوس کی بات یہ ہے کہ ٹاپ ٹین کی فہرست میں ہندوستان سے ایک بھی نام شامل نہیں ہے البتہ ٹاپ پچاس میں ہندوستان سے دو نام شامل ہیں، بریلوی عالم دین مفتی محمد اختر رضا قادری اظہری اس فہرست میں23 ویں نمبر پر ہیں اورجمعیت علماءہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کو ۹۳واں مقام دیا گیا ہے ،جمعیة علماءہند کے دفتر سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق مولانا محمود مدنی کی اب تک کی یہ سب سے بہتر رینکنگ ہے ۔
ان ٹاپ شخصیات کے علاوہ ہندستان سے باقی 450 افرادمیں مولانا قمرالزماں اعظمی، مولانا ارشد مدنی ، مولانا بدرالدین اجمل ، اسدالدین اویسی ، ڈاکٹر میر واعظ عمر فاروق، مولانا شیخ ابوبکر ، سید ابراہیم خلیل البخاری ، مولانا شاکر نوری ، ڈاکٹرذاکر نائک ،عظیم پریم جی ، شبانہ اعظمی ، اے آر رحمن وغیرہ کو بھی شامل کیا گیا ہے
اس بارے میں مزید تفصیلات جاننے کیلئے یہاں کلک کریں۔