پٹنہ(ملت ٹائمز؍اشفاق ساقی)
آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو بھاگلپور میں سرکاری رقم کے گھوٹالے کے معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کا مطالبہ کیاہے۔ ان کہا ہے کہ بہار کے نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی کوبرخاست کرکے انہیں جیل بھیجا جائے. انہوں نے اس کارروائی کے لیے نتیش کمار کو اتوار تک کا وقت دیا ہے۔ اگرچہ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک کروڑ کے اس گھوٹالے میں نتیش کمار اور سشیل کمار مودی کی یکساں شرکت ہے کیونکہ یہ 2005 میں چالوہواتھا جب ان جوڑے نے بہار کی کمان سنبھال رکھی تھی۔لالو یادو نے الزام لگایا کہ چیک باؤنس ہونے کے بعد نتیش کمار نے آناََفاناََمیں رازکھلنے کے خوف سے تحقیقات ان چہیتے افسروں سے کراکر ابتدائی رپورٹ دے دی۔کچھ چھوٹی چھوٹی مچھلیوں کوپکڑا گیا لیکن بڑے مچھلیوں پر کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔تنظیم کی خاتون منورما دیوی کے ساتھ نتیش کمار، سشیل مودی، گری راج سنگھ، شاہنواز حسین اور منوج تیواری کے علاوہ کئی بڑے افسران کی تصویریں ہیں، ان پر کیا کارروائی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اگر اس گھوٹالے کو نتیش کمار کا تحفظ نہیں ہے تو وہ سی بی آئی سے اس کی جانچ کرائیں۔لالویادوکے نشانے پر فی الحال سشیل کمار مودی ہیں کیونکہ انہوں نے ہی لالویادوکے خاندان پرگمنام جائیدادکاانکشاف کرکے جے ڈی یو اور آر جے ڈی کے اتحاد کو تڑوانے کا کام کیا تھااپنے کے کیس میں سی بی آئی کو توتے کہنے والے لالو پرساد یادو کو اس معاملے میں سی بی آئی کی جانچ پر ہی بھروسہ ہے۔ لالوپرساد یادو نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے پارلیمنٹ میں 9 اگست کو بدعنوانی بھارت چھوڈو کا نعرہ دیا تھا، ایسے میں اب وہ فیصلہ کریں کہ بہار کے بھاگلپور میں سشیل مودی کے وزیر خزانہ رہتے جو اتنا بڑا گھوٹالہ ہوا ہے اس کے بعد انہیں عہدے پر رہنے کا کیا حق ہے۔