میوات وکاس سبھا کے مکمل عہدے داران کی نئی فہرست جاری،سلام الدین ایڈووکیٹ نوٹکی اتفاق رائے صدر منتخب

میوات(ملت ٹائمزمحمد سفیان سیف
آج میں میوات وکاس سبھا کی مکمل عہدے داران کا اعلان کیا گیا،میوات وکاس میوات کی سب سے معتبر سمجھی جانے والی تنظیم ہے ۔ تنظیم کا سرپرست صدیق احمد میوکو منتخب کیا گیا جبکہ سلام الدین ایڈووکیٹ نوٹکی(میوات وکاس سبھا کااتفاق رائے سے صدر بنایا گیا تھا۔اسکے علاوہ عہدے داران کی تفصیل میں نعمان ستپوتیاکی(جنرل سکریٹری)رسید ایڈووکیٹ پنہانا (سینئر نائب صدر)،ماسٹر شبیر احمد پنہانا (ذیلی وزیر)، حاجی محمد الطاف عالی بلاک صدر (ہتھین)،محمد اظہر الدین اڑبر بلاک صدر (نوح)، سبھاش چند جلال پور بلاک صدر (نگینہ)، حاجی سرفراز بلاک صدر (فروپر جھرکا)، ہاشم ایڈووکیٹ بلاک صدر (تاوڈو) شامل ہیں۔ تنظیم کا ترجمان حاجی ناصر حسین ،ذو الفقارایڈووکیٹ (چندےنی) کو سیکریٹری ،پنڈت دولت رام (اجینا) کوخزانچی ،ایڈووکیٹ نو رالدین نورقانونی مشیر، SD خان کو چیف ایڈوائزر،جبکہ ،رکن سیکرٹری عبدالستار (نگینہ) کو بنایا گیا۔
ایڈوائزری بورڈ میں صلح خاں، ہشمت خاں، رمضان چودھری ایڈووکیٹ، DD خان، دین محمد ماملیکا، عمر محمد پاڈلا، اختر حسین چدےنی، اختر حسین گھاسےڑیا، ڈاکٹر رفیق آزاد،فجر الدین چیئرمین ، فجر الدین بےسرو، ڈاکٹر سبحان خان، محمدی بیگم، ظفر اسلم کاٹ پوری، اور افسر روپڑیاشامل ہیں۔اس کے علاوہ رکن ممبر رشد ایوب پنہانا سمیت درجن بھر افراد کو رکن بنایا گیا۔آج کی میٹنگ میں انتخاب کے علاوہ میوات کی ترقی کیلئے ان باتوں پر بھی بحث کی گئی جن کو آئندہ وقت میں انجام دینا ہے ۔مثلا نیشنل ہائی وے کو جہاں تک اعلان ہوا ہے وہاں تک بنایا جائے،نلہڈ کالج کی کمیوں کو جلد از جلد پورا کیا جائے ۔میوات وکاس سبھا کی اگلی میٹنگ 27 اگست کو میں پنہانا میں ہوگی جس میں کل ملاکر 2 سال کا ماسٹر پلان تیار کیا جائے گا۔