جے پور(ملت ٹائمز
گورکھپور میں ایک ماہ کے دوران 290 بچوں کی اموات کے بعد اب تازہ معاملہ راجستھان کا آیاہے جہاں بانسواڑہ میں واقع مہاتماگاندھی ہسپتال میں بچوں کی بڑی تعداد میں موت ہوگئی ہے ،این آئی اے کے حوالے سے این ڈی ٹی وی نے لکھاہے کہ 51 دنوں میں وہاں اب تک 81 بچوں کی موت ہوچکی ہے ،راجستھان حکومت نے تفتیش کا حکم جاری کردیاہے ،ڈاکٹر وں کے مطابق غذائیت میں کمی کی وجہ سے یہ موت ہوئی ہے ۔
ہم آپ کو بتادیں کہ اگست کے مہینہ میں اتر پردیش کے گورکھپورضلع کے ایک ہسپتال میں 290 بچوں کی موت ہوئی ہے جس سے پورے ملک میں ہنگامہ برپاہے اور یو پی کی یوگی سرکار نے اس موت کیلئے اخلاقی طور پر کوئی ذمہ داری بھی قبو ل نہیں کی ہے جب کہ ان اموات کی وجہ سرکار کی کوتاہی بتائی جارہی ہے ۔ راجستھان میں بھی بی جے پی کی سرکار ہے ۔





