سائبر جرائم کرنے والے زیادہ تر لوگ نوجوان اور کالج کے اسٹوڈنٹس ہیں
نئی دہلی(ملت ٹائمزایجنسیاں)
ایک سائبر سیکورٹی ماہر نے آج یہاں کہا کہ قومی دارالحکومت علاقہ (این آر سی)میں ہر 10منٹ میں ایک سائبر جرم ہوتاہے اورسال 2017کے پہلے 6 مہینے میں 22782سے زیادہ شکایتیں درج کی گئیں۔سائبر سیکورٹی ماہر اور مشیررکشت ٹنڈن نے امیٹی یونیورسٹی کے نوئیڈا کیمپس میں منعقد ہوئی”سائبرمیدان میں چیلنجز“ تقریب میں یہ معلومات ایک پینل بحث میں شرکت کرتے ہوئے شیئرکی۔ٹنڈن نے کہا کہ سائبر جرائم کرنے والے زیادہ تر لوگ نوجوان اور کالج کے طلبہ ہیں۔ان دنوں چھٹی جماعت کے طالب علم کو بھی معلوم ہے کہ وائی فائی پاس ورڈ ہیک کیسے کیاجاتاہے اور ہر ایسا ہیکرخودکو اخلاق مندہونے کادعوی کرتا ہے لیکن ملک کے قانون کے مطابق ایسا نہیں ہے۔اس موقع پر سی بی آئی انسپکٹر آکانشاگپتا،ماہر وکیل پون ڈگگل، سائبر سیکورٹی ماہر کرنل پنکج ورما، ای کامرس کے میدان میں سائبر قانون داں اور ماہر نے بھی اپنے خیالات شیئرکئے۔





