نئی دہلی(ملت ٹائمزمحمد قیصر صدیقی)
ہندوستان،پاکستان ،بنگلہ دیش ،نیپال ،بھوٹان سمیت نارتھ ایشاءکے متعددممالک میں آج مسلمان عید الاضحی منارہے ہیںاورعید کی دورکعت نماز اداکرنے کے بعد جانوروں کی قربان بارگاہ خداوندی میں پیش کررہے ہیں ۔جبکہ جنوبی ایشاء،نارتھ ایشیا عرب ،یورپ اور امریکہ کے ممالک میں گذشتہ کل یعنی یکم ستمبر کو ہی عید الاضحی کی نماز ادا کی جاچکی ہے ۔
عیدالاضحی مسلمانوں کے دوعظیم تہواروں میں سے ایک ہے اور زمانہ نبوت سے ذی الحجہ کی دسویں تاریخ کویہ تہوار منایاجاتاہے جس میں مسلمان دورکعت نماز اداکرتے ہیں اور پھر اس کے بعد تین دنوں تک اللہ کی راہ میں قربانی پیش کرتے ہیں ۔
قربانی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی یادگار ہے ،اللہ تعالی نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو قربان کرنے کا حکم دیاتھا،چناں چہ انہوں نے ایسا ہی کیا اور اپنے اور بیٹے کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر چھڑی چلایا ،چھڑی چلانے اور اپنے گمان کے مطابق قربان کردینے کے بعد جب انہوں نے آنکھ کی پٹی کھولی تو سامنے ایک دنبہ قربان کیا ہوا ملا اور حضرت اسماعیل علیہ السلام وہیں صحیح سالم تھے،شریعت اسلامیہ کے آنے کے بعد حضرت ابرہیم علیہ االسلام کی اس سنت کو مسلمانوں پر واجب قراردیاگیااور عید الاضحی کے دن نصاب پر قادر ہر ایک مسلمان پر قربانی واجب ہے ۔اور تین دنوں تک قربانی کا یہ عمل جاری رہے گا تاہم پہلے دن قربانی کرنا زیاہ افضل ہے ۔
ہندوستان میں سال رواں آر ایس ایس اور کچھ اسلام مخالف میڈیا نے قربانی کے عمل کو متنازع بنانے کی کوشش کی لیکن مسلمانوں نے اس پر توجہ نہیں دی ہے اور ہمیشہ کی طرح سال رواں بھی مکمل جوش وخروش کے ساتھ بارگاہ خداوی میںقربانی پیش کررہے ہیں،ہندوستان کے گاﺅں دیہاتوں میں عموما بڑے جانوروں کی قربانی کی زیادہ رواج ہے ،جبکہ بڑے شہروں جیسے دہلی ،ممبئی وغیرہ میں بڑے جانوروں کے مقابلے میں بکرے کی قربانی زیادہ کی جاتی ہے ۔
اس موقع پر متعدد ملی تنظیموں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ قربانی غیروں سے چھپاکر کریں،برادران وطن کو کسی طرح تکلیف نہ ہونے دیں،جانورو آلائشوں کو اس کے مقام پر ہی ڈالیں ، قربانی کی کھال ڈھوتے وقت زمین پر خون کا قطرہ ٹپکنے کے سلسلے میں محتاط رہیں،نیز دہلی اور ممبئی سمیت دیگر شہروں اور علاقوں میں اہل مدارس کھال ڈھونے کیلئے چھوٹے بچوں کا استعمال نہ کریں ۔ملت ٹائمز کی بھی آپ تمام مسلمانوں سے یہ اپیل ہے اور اسی کے ساتھ
دنیا بھر کے تمام مسلمانوں اور قارئین کو ملت ٹائمز کی ٹیم دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے ۔





