ایک اور ٹرین حادثہ ،رانچی راجدھانی کے سات ڈبے پٹری سے اتر گئے

نئی دہلی(ملت ٹائمزمحمد قیصر صدیقی)
ہندوستان میں ٹرین حادثہ رکنے کا نام نہیں لے رہاہے ،ایک ماہ میں چار سے زائد ٹرین حادثہ کے بعد آج دہلی میں میٹرو اسٹیشن کے پاس رانچی راجدھانی حادثے کا شکار ہوگئی اور اس کے سات ڈبے پٹری سے اتر گئے ،تاہم اب تک کسی طرح کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے ۔
واضح رہے کہ مسلسل ٹرین حادثوں پر قابونہ پانے کی وجہ سے ہی ریلوے وزارات سریش پربھو سے لیکر پیوش گویل کو دی گئی ہے اور اس طرح وزرات بدلنے کے بعد یہ پہلا حادثہ ہے ۔