وزیر اعظم نریندر مودی جلد کریں گے فلسطین کا دورہ:،فلسطینی سفیر کا دعوی

نئی دہلی۔8دسمبر( ملت ٹائمز عارفہ حیدر خان)
وزیر اعظم نریندر مودی جلدہی فلسطین کا دورہ کریںگے یہ دعوی فلسطینی سفیر برائے ہند عدنان ابو الحیضہ نے ایک ٹی وی ڈبیٹ کے دوران کیا ہے ۔ملت ٹائمز کے مطابق راجیہ سبھا ٹی وی پر جاری ایک بحث میں عدنان ابو الحیضہ نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی جلدہی یروشلم اور فلسطین کا دورہ کریں گے ۔
واضح رہے کہ نریندر مودی ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے جولائی میں اسرائیل کا دورہ کیاتھا اور فلسطین سے مکمل دوری بنائے رکھی تھی۔ یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی قراردیئے جانے کے امریکی فیصلے کے بعد ہندوستانی وزرات خارجہ نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ ہندوستان اپنی پالیسی میں آزاد ہے ۔