بی جے پی کے کچھ لیڈران کا رویہ داعش کے دہشت گردوں جیسا ہے ، ان کا وجود ہندوستان کیلئے خطرہ کی علامت

بنگلور(ملت ٹائمز)
کرناٹک کے وزیر داخلہ راما لنگا نے بی جے پی کے خلاف سخت تبصرہ کرتے ہوئے آج کہاکہ بی جے پی کے کچھ لیڈران کا رویہ داعش کے دہشت گردوں جیسا ہے ۔ انڈین ایکسپریس کی رپوٹ کے مطابق وضاحت کے ساتھ انہوں نے کہاکہ میں یہ نہیں کہتاہوں کہ بی جے پی کے تمام لیڈران دہشت گر دہیں لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ بی جے پی کے کچھ لیڈران کی حرکتیں داعش کے دہشت گردوں جیسی ہیں اور ان کا وجود ملک کیلئے خطرہ کی علامت ہے ،نفرت کی بنیاد پر سماج کو بانٹنے کا کام کررہے ہیں ۔
ملت ٹائمز کے مطابق ریڈ ی کے ردعمل میں بی جے پی نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہاکہ کرناٹک جہادی گروپ کا اڈہ بن چکاہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں حکومت میں ریڈی جیسی ذہنیت کے لوگ شامل ہیں ۔
وزیر داخلہ نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ میں وہ پہلا شخص ہوں نے جس نے داعش اور آئی ایس آئی کی مخالفت کی تھی،بی جے پی کے لوگ فرقہ وارانہ اور اشتعال انگیز بیان دیکر ماحول کو خراب کرنا اور امن وسلامتی کو نقصان پہونچانے کی کوششوں میں مسلسل مصروف ہیں۔

SHARE