نئی دہلی 10دسمبر(ملت ٹائمز)
اتر پردیش کے بریلی ضلع میں ایک سائرہ نام کی ایک خاتون نے اپنے شوہر پر یہ الزام لگایاہے کہ اس نے اسے تین طلا ق دے دی ہے محض اس وجہ سے کہ اس نے تین طلاق پر مودی کی حمایت میں ایک ریلی میں شریک ہوئی تھیں ۔ای ٹی اردو کے مطابق سائر ہ نے الزا م لگایا ہے کہ جب وہ تین طلاق کے خلاف ایک مہم میں شرکت کرکے گھر واپس لوٹیں تو اس کے شوہر نے اسے غصہ میں مارا اور تین طلاق دیکر گھر سے نکال دیا ۔جبکہ اس کے شوہر نے واضح کیا ہے کہ اس کی بیوی جھوٹ بول رہی ہے ،طلاق دینی کی وجہ یہ ہے کہ اس کے ناجائز تعلقات ہیں ۔شوہر نے کہاکہ میری بیوی کے ناجائز تعلقات تھے ،باربار میں نے اس کو سمجھایا ،اس کے گھر والوں کو آگاہ کیا ،کئی مرتبہ موقع دیا لیکن کسی نے توجہ نہیں دی الٹے اس کے چچا نے دھمکی دی کہ اگرمیری بھتیجی کو کچھ ہوا جیل میں بند کروادوں گا ،میرے پولس وغیرہ سے اچھے تعلقات ہیں وغیرہ ،تنگ آکر اور تین مرتبہ موقع دینے کے بعد میں نے طلاق دیا ہے ۔





