حیدر آباد۔11دسمبر(ملت ٹائمز)
معروف سیاسی رہنما اور ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ایک جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی سخت تنقید کی اور کہاکہ مودی کے خلاف کچھ بھی بولنا غداری کی زمرے میں شما رکیا جانے لگاہے ،اگر تم مودی کے خلاف بولوگے تو پاکستانی قراردیئے جاﺅگے انہوں نے کہاکہ دعا کروگجرات میں مودی کا چراغ گل ہوجائے ۔ملت ٹائمز کے مطابق انہوں نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہاکہ مودی سب کا ساتھ سب کا وکاس کی بات کرتے ہیں اور گجرات کی ریلی میں مندر مسجد کی بات کرتے ہیں اور یہ پوچھتے ہیں کا مندر چاہیئے یا مسجد چاہیئے ۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ ہمیں مٹانا چاہتے ہیں لیکن ہم مٹنے والے نہیں ہیں،اویسی نے راجستھان میں افرازل کو قتل اور زندہ نذر آتش کئے جانے کے واقعہ کی بھی سخت مذمت کی اور ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگوں تک پھیلانے کی اپیل بھی کی تاکہ لوگوں کا ضمیر جاگے اور پتہ چلے کہ ہندوستان میں انسانیت کتنی بے حس ہوچکی ہے ۔





