طاقت اور اقتدار کی بنیاد پر جمہوریت اورمضبوط ارادوں کو نہیں خریدا جاسکتا،دھمکی کے باوجود اقوام متحدہ میں امریکہ کی بدترین شکست پر اردگان کا ردعمل

انقرہ۔24دسمبر(ملت ٹائمز ایجنسیاں)
ترکی کے صدررجب طیب اردگان نے ایک بار پھراس بات کا اعادہ کیا ہے کہ متحدہ امریکہ ڈالرز کے عوض جمہوری ادارے کو خرید نہیں سکتا۔ترکی کے ایک ضلع حقاری میں عوام سے خطاب کرنے والے اردگان کے ایجنڈے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں القدس کے حوالے سے رائے دہی شامل تھا۔
القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے والے امریکہ کو اقوام متحدہ سے ضروری جواب ملنے پر زور دینے والے صدر ِ ترکی نے کہا کہ ووٹنگ کے نتیجے نے ڈالرز اور دھمکیوں سے کسی کے ارادے اور جمہوریت کو خریدنے کی کوشش کے بارے میں تفصیلی تقریر کی ۔
انہوں نے بتایا کہ امریکہ نے اپنی مالی طاقت کی بل بوتے پر بعض ملکوں کو اپنے زیر ِ دباو¿ لینے کی کوشش کی تا ہم وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکا، دہشت گرد تنظیم PKK نے بھی اسلحہ اور بلیک میلنگ کے ذریعے انسانوں میں خوف و حراس پیدا کرنے کی کوشش کی تھی لیکن اس کو عوام اور سیکورٹی فورسسز نے لازمی جواب دے دیا ہے۔