واشنگٹن:صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے مسلم اُمہ کو عید الفطر کی مبارکباد دی ہے۔وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ “میلانیہ اور میری جانب سے امریکہ بھر میں مقیم اور پوری دنیا کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد ہو۔
ماہ رمضان کے انسانوں کے لیے جسمانی و روحانی طور پر بحالی کا دورانیہ ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ”ہم عید سعید کے موقع پر ہمارے ارد گرد پھیلنے والے امن و نیک نیتی کے ماحول کے سال بھر جاری رہنے کی تمنا کرتے ہیں۔”
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی ایک تحریری پیغام میں امت مسلم کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنے منصب کو سنبھالنے کے پہلے برس وائٹ ہاؤس میں روایتی افطاری کا اہتمام نہیں کیا تھا جس پر امریکی مسلمانوں نے رد عمل کا مظاہرہ کیا تھا۔





