پولیس والے کو بی جے پی کونسلر نے سرعام پیٹا،تو کیا صرف فیک انکاؤنٹر کے لئے شیر بنتی ہے یوپی پولیس؟

لکھنؤ(ایم این این )اقتدار کے نشے میں چور بی جے پی لیڈروں کی جرم کے معاملے تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہےہیں۔ تازہ معاملہ یوپی کے میرٹھ سے سامنے آیا ہے۔ جہاں بی جے پی کے ایک کونسلر نے معمولی تنازع پر داروغہ کی پٹائی کر دی۔ واقعہ کے بعد ملزم بی جے پی لیڈر کو گرفتار کیا گیا ہے۔
دراصل کنکرکھیڑا علاقے میں داروغہ سکھ پال خاتون وکیل کے ساتھ ہوٹل میں کھانا کھانے پہنچے تھے۔ اسی دوران داروغہ کو ہوٹل کے عملے سے کسی بات پر تنازعہ شروع ہو گیا۔ اس دوران ہوٹل مالک نے مقامی بی جے پی کونسلر منیش پوار کو بھی تنازعہ کی معلومات دی اور اس کوموقع پر بلا لیا۔
اس کے بعد موقع پر پہنچے کونسلر نے پہلے داروغہ سے بحث شروع کی اور پھر ایک کے بعد ایک داروغہ کو کئی تھپڑ جڑ دیے۔ اس دوران بی جے پی کونسلر نے خاتون وکیل کے ساتھ بھی بدسلوکی کی۔
واقعہ کے بعد خاتون وکیل کی تحریر پر پولیس نے ملزم کونسلر کے خلاف کیس درج کر اسے گرفتار کر لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔وہیں داروغہ کو بھی حاضر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ بی جے پی کونسلر کی اس جرم کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

SHARE