یوم پاکستان پر پی ایم مودی نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔عمران خان کے ٹوئٹ پر ملکی سیاست میں ایک نئی بحث کا امکان

اسلام آباد (ملت ٹائمز)
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا پیغام ملا ہے، جس میں انہوں نے یوم پاکستان پر پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ وزاعظم نریندر مودی کا کہنا ہے وقت آگیا ہے کہ برصغیر کے عوام تشدد اور دہشت گردی سے پاک ماحول میں ایک جمہوری، پرامن، ترقی پسند اور ترقی یافتہ خطے کے قیام کے لیے مل کر کام کریں۔

عمران خان کے اس ٹوئٹ پر ہندوستان میں ایک نئی بحث چھڑ سکتی ہے اور اپوزیشن مودی سرکار اب سخت حملہ آور ہوگی کیوں کہ مودی کا کہناتھاکہ ہم دہشت گردی کے جاری رہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ بات چیت نہیں کرسکتے ہیں ۔خاص طور پر پلوامہ حملہ کے بعد پاکستان کی طرف کوئی ٹھوس کاروائی نہ ہونے کے باوجود پی ایم مودی کا یہ خط اپوزیشن کو سوال کرنے کا موقع دے گا ۔