نرموہی اکھاڑا نے ایودھیا کی غیر متنازع اراضی کو مرکز کے حوالے کرنے سے انکار کیا

نئی دہلی (ایم این این )
سپریم کورٹ میں نرموہی اکھاڑا نے مرکزی حکومت کی اس گزارش کے خلاف عرضی داخل کی ہے جس میں حکومت نے عدالت سے رام جنم بھومی-بابری مسجد کی غیر متنازعہ اراضی کو لوٹانے کی گزارش کی تھی۔ اکھاڑا کا کہنا ہے کہ سرکار کے ذریعہ حصول اراضی سے وہ مندر ختم ہو جائیں گے جن کا انتظام اکھاڑا دیکھ رہا ہے۔ اس لیے اکھاڑا نے عدالت سے متنازعہ زمین پر فیصلہ کرنے کے لیے کہا ہے۔