ولی اللّہی دارالافتا کے زیر اہتمام دستار تکمیل ِ افتا وتحریک ِ ایمان کانفرنس کا انعقاد

تاریخ ساز کانفرنس میں ادارہ کے تربیت یافتہ مفتیان کرام کو مثالی اعزاز اورمتعدد اہم شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا گیا
نئی دہلی(ملت ٹائمز)
دینی وتربیتی ادارہ ولی اللّہی دارلافتاوالقضا وآن لائن فتوی کے زیرا ہتمام غالب اکیڈمی بستی حضرت نظام الدین اولیاءؒمیں ’دستار تکمیل ِ افتا وتحریک ِ ایمان کانفرنس‘ کا انعقادکیا گیا جسمیں ادارہ کی زیر نگرانی فقہ وفتاوی کی ٹریننگ پانے والے5مفتیان ِ کرام مفتی مشاہدحسینی ، مفتی خالدقاسمی، مفتی مسعود، مفتی طیب اورمفتی اشرف امینی کی دستار ِ افتا باندھی گئی اورعبا پہنا کر اُنکا اعزاز کیا گیا ،نیز فقہ کی معروف ِ زمانہ کتاب ’بدائع الصنائع ‘(عربی)اور’ آپکے مسائل اور اُنکا حل‘کا سیٹ اورتشجےعی رقم بھی دی گئی۔دارالافتا کے سالانہ تعلیمی سفر کے اختتام پرمنعقد آجکی اس اہم کانفرنس میںدرجنوں علما وسامعین اور پردہ نشین خواتین حضرات سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علما ہنددہلی کے جنرل سکریٹری مولانا جاویداحمدصدیقی قاسمی نے تارےخی حوالوں سے دہلی کی مرکزیت اور اس شہر کے علمی وتحقےقی کارناموں کا تذکرہ کرتے ہوئے شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ کے نام سے منسوب اس ادارے کی تعلیمی کارکردگی کوان تارےخی روایات کی زندہ تعبیر بتایا۔پروگرام میں ’فتوی کی اہمیت ومعنویت‘ کے موضوع پر تفصیلی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مفتی سعد مشتاق قاسمی سابق معین مدرس دارالعلو دیوبند نے دلائل کی روشنی میں کہا کہ تفقہ فی الدین کا اعلی ترین معیار فتوی دینے کا درک ہے جسمیں وسیع مطالعہ اور عرفِ زمانہ پر گہری نظرلازمی عنصر ہیں۔ مدرسہ باب العلوم جعفر آباد کے سرپرست مولانا محمدداو¿د امینی نے کہا کہ علما ئے کرام کی فقہی ٹریننگ آجکی اہم ضرورت ہے، روایتی دستار بندی کی حدود کوتوڑتے ہوئے ادارہ کی جانب سے مفتیان کرام کے مثالی اعزاز کو قابل ِ تقلید قراردےتے ہوئے انھوں نے کہا کہ افتا سے بڑی کوئی ڈگری نہیں ہوسکتی ،لہذا اسکا اعزاز بھی اسی درجے کا ہونا چاہئے۔’مسلم سماج اوردارالقضاءکی ضر ورت ‘پر خطاب کرتے ہوئے پرانی دہلی کے قاضی مفتی شاکر حسین قاسمی نے دارالقضا کو مسلم معاشرہ کےلئے رحمت ِ خداوندی قرار دےتے ہوئے مسلمانوں کواس جانب رُخ کرنے کی اپیل کی۔’تحریک ِ ایمان اور موجودہ تقاضے‘ پر اپنی گفتگو کے درمیان فعال عالم ِ دین مفتی نثار احمد حسینی نے مسلمانوں کو اپنی دینی رہبری پر اعتماد کامل کرنے کی دعوت دےتے ہوئے کانفرنس کے عنوان کو اہم قرار دیا۔آل انڈیاامام فاو¿نڈیشن کے چیئرمین مولوی قاری عارف قاسمی ،مولانا عبدالسبحان صدر جمعیت علما چاندنی چوک ، چودھری اورنگزیب میو چیئرمین حج کمےٹی ہریانہ اور مشہور شاعر متین امروہوی نے بھی پروگرام میں سامعین سے خطاب کیا اور دارالافتا کی کارکردگی کو سراہا۔
دریں اثنا ایمانیات اورادبیات کے مختلف شعبوں میں بے لوث خدمت کرنے والی منتخب شخصیات کو ’ولی اللّٰہی‘’محبوب العلمائ’، ،’تحریک ِایمان‘ اور ’خدمت ِ صحافت‘ ایوارڈز سے نوازا گیا، ڈاکٹر مفتی سعد مشتاق قاسمی، مفتی آصف اقبال قاسمی عربی ریسرچ اسکالر، مفتی شاکرقاسمی اور مفتی عبدالواحد قاسمی کو و لی اللہی ایوارڈ، مولانا عظیم اللہ صدیقی قاسمی،مولانا یاسین قاسمی،مولانا ضیاءاللہ قاسمی جمعیت علماہند،صحافی محمدغفران آفریدی،ماسٹر زاہد اور متین امروہوی کو ’خدمت ِ صحافت‘ ایوارڈ، مولانا داو¿د امینی، مولاناقاری فاروق مظہر اللہ قاسمی،مولانا عبدالسبحان قاسمی، مفتی نثار حسینی،مفتی اسحق حقی قاسمی، مولانا خلیل قاسمی، مفتی طاہر اور مفتی عالمگیر کو ’محبوب العلما‘ ، مولانا جاوید صدیقی قاسمی ، مولوی عارف قاسمی ، قاری ارشاد، مفتی عالمگیر، مولانا حسین احمد قاسمی،مولانا ضیاءالرحمن، مولانا عبدالسلام ، مولانا قاسم نوری،مولانا عطاءاللہ، چودھری اورنگزیب ، ماسٹر زاہد،محمد خالد ، زوار حسین،محمد شکیل اورمحمد جاوید کو ’تحریک ِ ایمان‘ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔دارالافتاکے تعلیمی نظام پر گفتگو کرتے ہوئے مفتی آصف اقبال قاسمی نے کہا کہ ان مفتیان کرام کی ٹریننگ میںاہم مسائل پر تحقیقی مقالہ نگاری،مستند حوالہ جات کا طرےق ِ مراجعت،جدید مسائل کے منہج ِ استنباط اور فتوی نویسی کے اسلوب کی مشق جےسی اہم چیزیں شامل ہیں۔پروگرام کی نظامت کررہے ادارہ کے ناظم اور کانفرنس کے کنوینر مفتی عبدالواحد قاسمی نے ادارے کے مقاصد وعزائم کو پیش کرتے ہوئے ادارے کے معاونین اورتمام مہمانان کرام کا شکریہ ادا کیا۔مفتی واحد قاسمی نے آئندہ ادارے میں داخلے کےلئے دہلی واطراف کے ائمہ وعلما سے بڑھ چڑھ کر حصہ لےنے کی اپیل کی ۔آخر میں مفتی نثار حسینی کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔ پروگرام میں مفتی بہاﺅ الدین، مفتی نظام الدین، ماسٹر آفتاب، ڈاکٹر ظہیر،محمد عرفان کے علاوہ دہلی واطراف دہلی سے سینکڑوں کی تعداد میں مرد وخواتین نے حصہ لیا۔

SHARE