عر شی قریشی داعش معاملہ میں سترہویں خفیہ گواہ کی گواہی مکمل۔ مقدمہ کی سماعت 30/ اپریل تک ملتوی

مولانا اسامہ نے تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ آج استغاثہ کی جا نب سے پیش کردہ گواہ کی نے بہت سی ایسی باتوں کا اقرار کیا جس سے جھوٹی کہانی آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہی ہے اور سچائی سامنے آرہی ہے۔مقدمہ کی کاروائی منصفانہ طریقے پر جاری ہے
کانپور(ملت ٹائمز)
آئی آرایف سے تعلق رکھنے والے عرشی قریشی جن پر غیر مسلم نو جوانوں کو مذہب تبدیل کراکے داعش میں بھرتی کرانے سمیت کئی سنگین الزامات لگائے ہیں اس مقدمہ کی سماعت ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت میں جاری ہے اور استغاثہ کی جا نب سے یکے بعد دیگرے گواہوں کو پیش کیا جا رہا ہے آج یہاں عدالت میں پیش کردہ سترہویں سرکاری خفیہ گواہ کی گواہی مکمل ہو گئی ہے اور عدالت نے آئندہ سماعت کے لئے30/ اپریل کی تاریخ مقرر کی ہے۔اس بات کی اطلاع آج یہاں اس مقدمہ کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء ہند کے حوالے سے مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی صدر جمعیۃ علماء اتر پردیش نے دی ہے۔
اس کیس کی پیروی کرنے والے جمعیۃ علماء لیگل سکریٹری سینر کریمنل لائر ایڈوکیٹ پٹھان تہور خان کے حوالے سے مولانا اسامہ نے تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ آج استغاثہ کی جا نب سے پیش کردہ گواہ کی نے بہت سی ایسی باتوں کا اقرار کیا جس سے جھوٹی کہانی آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہی ہے اور سچائی سامنے آرہی ہے۔مقدمہ کی کاروائی منصفانہ طریقے پر جاری ہے اس کیس کے زیا دہ تر گواہان کی گواہیاں مکمل ہو چکی ہیں عدالتی کاروائی کو دیکھتے ہوئے اس بات کا اندازہ لگا یا جا رہا ہے کہ عنقریب جلد ہی اس کیس کی کاروائی مکمل ہو جائے گی۔
اس موقع پر مولانا اسامہ قاسمی نے مولانا ندیم صدیقی صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے حوالے سے کہا کہ یہ کافی نازک اور سنگین معاملہ ہے جو نہ صرف ملک بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اس کاروائی کو لیکر بے چینی پائی جا رہی ہے۔ہمیں اللہ کی ذات پر پورا یقین ہے کہ ہماری لیگل ٹیم کی دن رات محنت اورکوششیں رنگ لائیں گی اور انشاء اللہ بے قصور کو انصاف ضرور ملے گا اس کیس کی پیروی این آئی اے کی خصوصی استغاثہ سرکاری وکیل کے رو برو جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے سینر کریمنل ایڈوکیٹ پٹھان تہور خان،اور ایڈوکیٹ فیضان قریشی کر رہے ہیں۔

SHARE