ہمار اولین مقصد قرآن کریم کے پیغامات اور اس کے مشن کو عام کرنا اور دور تک پہونچاناہے

معہد الشیخ کے 7 طلبہ نے حفظ قرآن مکمل کیا۔ جلسہ دستار بندی کے موقع پر علماءکا خطاب
نئی دہلی ۔25اپریل(پریس ریلیز)
معہد الشیخ نظام الدین اولیاءمیں سال رواں سات طلبہ نے حفظ قرآن مکمل کیاہے جن کی دستار بندی گذشتہ شب غالب اکیڈمی نظام الدین میں عمل میں آئی ۔اس موقع پر مولانا ساجد منصور نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا اولین مقصد قرآن کریم کے پیغامات اور اس کے مشن کو عام کرنا اور دور تک پہونچاناہے ،اسی مقصد کے تحت جامعہ الشیخ میں تجوید اور مخارج کی رعایت کے ساتھ حفظ قرآن کی تعلیم دی جاتی ہے ،اس کے علاوہ طلبہ کو بنیادی عصری تعلیم بھی دی جاتی ہے اور اسکول کے ساتھ جامعة الشیخ کا اشتراک ہے ۔
مولانا مفتی اعجاز ارشد قاسمی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ جس طرح اسکول اور دیگر تعلیم پر خصوصی توجہ ہے اسی طرح حفظ قرآن اور دینی تعلیم کا بھی خصوصی اہتمام ہونا چاہیئے انہوں نے کہاکہ جو صاحب ثروت لوگ ہے وہ محلے کے ایک غریب بچے کو گود لیکر ان کی تعلیمی کفالت کرکے حافظ قرآن بناسکتے ہیں ۔ تین سال میں باآسانی ایک بچہ حفظ قرآن مکمل کرلیتاہے اور مدرسہ میں ایک طالب علم کا ماہانہ خرچ تقریبا ایک ہزار روپیہ آئے گا اس طرح 36 ہزار روپے خرچ کرکے صاحب ثروت لوگ ایک غریب بچے کو حافظ قرآن بناسکتے ہیں جس سے انہیں دوہرا ثواب ملے گا۔
جلسہ دستار بندی میں حفظ قرآن مکمل کرنے والے تمام طلبہ کی دستار بندی کی گئی ،انہیں سرٹفیکٹ سے نوازگیا اور کچھ رقم بھی دی گئی ،علاوہ ازیں حفظ قرآن مکمل کرنے والے طلبہ کے والد کو بھی ٹرافی سے سرفراز کیاگیا ۔ معہد الشیخ نظام الدین اولیا ءنے حکیم عباس قاسمی ۔ ڈاکٹر رضا مولانا عطاءاللہ قاسمی ۔ فردوس احمد سمیت متعدد شخصیات اور ملت ٹائمز کے ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی کو ان کے نمایاں کارناموں کی وجہ سے ایوارڈ سے بھی سرفراز کیا ۔
اس موقع پر مولانا مجیب الرحمن ریاضی ۔ مولانا اختر اقبال سلفی ۔ مولانا حفظ الرحمن قاسمی ۔ مولانا مناظر الاسلام قاسمی ۔مولانا اسد جمال قاسمی ۔مولانا حکیم عباس قاسمی سمیت متعدد علماءنے خطاب کیا ۔ شمس تبریز قاسمی نے نظامت کا فریضہ انجام دیا ۔