نئی دہلی (ملت ٹائمز)
ہندوستان ،پاکستان اور بنگلہ دیش جیسے ممالک میں آج دیکھا نہیں دیکھاگیاہے جس کے بعد مذکورہ ممالک کی رویت ہلال کمیٹیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ یہاں7مئی رمضان المبارک کی شروعات ہوگی جبکہ 6مئی کی رات کو نماز تراوایح ادا کی جائے گی دوسری طرف سعودی عرب ، امریکہ اور برطاینہ سمیت متعدد ممالک میں رویت ہلال کی تصدیق ہوچکی ہے جس کے بعد وہاں 6مئی کو یکم رمضان ہے اور آج رات سے ہی وہاں تروایح شروع ہوجائے گی ۔
چاند کی اطلاع کیلئے مشہور ادارہ امارت شرعیہ پٹنہ ۔ جامع مسجد دہلی ۔مرکزی جمعیت اہل حدیث سمیت متعدد اداروں کی رویت ہلال کمیٹیوں نے اعلان کیاہے کہ آج 5مئی مطابق 29 شعبان کو چاند دیکھے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے اور نہ ہی کہیں چاند دیکھا گیاہے اس لئے 7مئی بروزمنگل کو یکم رمضان ہے ۔






