یوگی آدتیہ ناتھ کی جنوبی کولکاتہ ریلی منسوخ، ریاستی حکومت کی نہیں ملی اجازت

کولکاتہ،14مئی(آئی این ایس انڈیا)
اتر پردیش کے وزیراعلیٰ اوربی جے پی کے ا سٹار پرچارک یوگی آدتیہ ناتھ جنوبی کولکاتہ میں ایک انتخابی ریلی کرنے والے تھے، جسے انتظامیہ کی اجازت نہیں ملی ہے،جس کے بعد یہ کہا جا رہا ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی ریلی فی الحال منسوخ ہو گئی ہے۔اس پورے واقعے کو بی جے پی نے ترنمول کانگریس کی چال بتائی ہے۔بتا دیں کہ بنگال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے ریلی کرنے کے لئے فیس ادا نہیں کی، جس کی وجہ سے ان کو اجازت نہیں دی گئی۔بی جے پی نے ان دعووں کو سرے سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی ڈری ہوئی ہیں اور ان کو پتہ ہے کہ اس بار ان کا قلعہ ٹوٹنے والا ہے، جس کی وجہ سے وہ ریلیوں منسوخ کرنے میں لگ گئی۔بی جے پی نے بتایا کہ آدتیہ ناتھ کے آئندہ 15 مئی کو جنوبی مغربی کولکاتہ میں بےہالا علاقے میں جیمز لاگ سارانی میں جلسہ عام کرنے کی اجازت کو مقامی انتظامیہ کی طرف سے واپس لے لیا گیا ہے۔غور طلب ہے کہ پیر کو بی جے پی سربراہ امت شاہ کو جادھوپر میں ریلی کرنے سے روک دیا گیا تھا۔