کشن گنج سے کانگریس امیدوارمحمد جاوید کامیاب ۔ اختر الایمان نے کہا:سیمانچل کی لڑائی جاری رہے گی

کشن گنج (ملت ٹائمز)
انتخابات کے دوران سرخیوں میں رہنے والے اختر الایمان مقابلے میں تیسرے نمبر پر پہونچ گئے ہیں ۔ کانگریس امیدوار 3 لاکھ46 ہزار ووٹ حاصل کرکے جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ دوسرے نمبر پر جے ڈی یو امیدوار محمود اشرف رہے جنہیں 3لاکھ ووٹ ملا ۔اختر الایمان 2لاکھ 88ہزار ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے ۔
انتخابات کے دوران پورے ملک خاص طور پر مسلمانوں کی نظر کشن گنج لوک سبھا سیٹ پر تھی اور اختر لایمان کی حمایت کی گئی تھی لیکن ایسا نہیں ہوپایا اور اختر الایمان تقریبا 60 ہزار ووٹوں سے شکست کھاگئے ۔اختر الایمان نے نتیجہ جاری ہونے کے بعد اپنے پہلے ردعمل میں کہاہے کہ سیمانچل کے حقوق کیلئے ہماری لڑائی جاری رہے گی ۔