نئی دہلی (ملت ٹائمز )
اورنگ آباد سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار امتیاز جلیل سخت مقابلہ کے بعد جیتنے میں کامیاب رہے ۔ امتیاز جلیل کا مقابلہ اورنگ آباد میں گذشتہ بیس سالوں سے ایم پی رہ رہے چندر کانٹ کھیڑے سے تھا جنہیں سخت ٹکر دیکر امتیاز جلیل نے جیت حاصل کرلی ۔
امتیاز جلیل نے 3لاکھ 70 ہزار ووٹ حاصل کیا جبکہ شیو سینا امیدوار کھیڑے 3لاکھ 61 ہزار ووٹ حاصل کیا ۔ تیسرے نمبر پر یہاں کانگریس کے امیدوار رہے جنہیں صرف 86 ہزار ووٹ ملا ۔
واضح رہے کہ امتیاز جلیل کی جیت کے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے دو ایم پی اس مرتبہ پارلمینٹ میں پہونچیں گے ۔ حیدر آباد سے اسد الدین اویسی اور ارونگ آباد سے امتیاز جلیل ۔ مجلس نے تین امیدوار میدان میں اتار اتھا لیکن اختر الایمان کشن گنج کامیاب نہیں ہوپائے ۔






