ہیوسٹن میں وزیر اعظم مودی کا پرتپاک استقبال، کشمیری پنڈتوں سے خاص ملاقات

ہیوسٹن/امریکہ (ایم این این) امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں وزیراعظم نریندر مودی کا ہند نزاد شہریوں نے پرتپاک استقبال کیا ہے. اس موقع پر وزیراعظم نے ہیوسٹن میں سب سے پہلے سکھ طبقے سے ملاقات کی۔ اس دوران سکھ طبقے کے لوگوں نے مودی کا شاندار استقبال کیا اور ان کے ذریعے کیے گئے فیصلوں کے لیے انھیں مبارکباد بھی پیش کی۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ‘ہاؤڈی مودی’ پروگرام میں شامل ہونے سے قبل امریکہ میں مقیم بھارتی نژاد افراد سے ملاقات کی، جس میں کشمیری پنڈت، سکھ اور داؤدی بوہرہ فرقے کے افراد شامل تھے۔وزیراعظم نے ہیوسٹن میں سب سے پہلے سکھ طبقے سے ملاقات کی۔ اس دوران سکھ طبقے کے لوگوں نے مودی کا شاندار استقبال کیا اور ان کے ذریعے کیے گئے فیصلوں کے لیے انھیں مبارکباد بھی پیش کی۔متعلقہ تصویرمتعلقہ تصویرسکھ وفد نے دہلی ایئرپورٹ کا نام ‘گرو نانک دیو انٹر نیشنل ایئر پورٹ’ کرنے اور بھارتی آئین کی دفعہ 25 کے علاوہ آنند میرج ایکٹ، ویزا اور پاسپورٹ کے قوانین میں تجدید کرنے کا مطالبہ کیا۔بعد ازاں وزیراعظم نے داؤدی بوہرہ طبقے کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ وفد نے مودی کو ایک شال بھی پیش کی۔اس کے علاوہ کشمیری پنڈتوں کے ایک وفد سے بھی وزیراعظم نے ہیوسٹن میں ملاقات کی۔ کشمیری پنڈتوں نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے والے فیصلے کی حمایت کی۔اس موقع پر 17 کشمیری پنڈتوں پر مشتمل وفد سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیر میں نئی ہوا بہ رہی ہے۔ وہ ایک ایسے نئے کشمیر کی تعمیر کریں گے، جو سبھی کے لیے ہو گا۔انہوں نے گذشتہ 30 برسوں سے بے گھر ہونے کے باوجود صبر کرنے کے لیے کشمیری پنڈتوں کا شکریہ ادا کیا۔ متعلقہ تصویرمتعلقہ تصویرخیال رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی رواں ہفتے کو ایک طویل دورے پر امریکہ میں ہیں۔ اور سبھی کی نظریں لگی ہیں کہ وزیر اعظم بین الاقوامی پلیٹ فارم پر کشمیری معاملات کو کس طرح پیش کریں گے۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ کی 5 تاریخ کو مرکزی حکومت نے کشمیر میں دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کے ساتھ ہی وہاں سیکیوریٹی کے زبردست انتظامت کیے ہیں۔ابتدائی مراحل میں انٹر نیٹ اور فون کی سہولیات کو ختم کر دیا تھا۔ تاہم رفتہ رفتہ ان سہولیات کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔