میرا مقصد عوام کے لئے کام کرنا ہے۔ عوام خوش ہے تو میں خوش ہوں:کیجریوال

نئی دہلی،30اکتوبر( آئی این ایس انڈیا )
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بدھ کو کہا کہ میرا مقصد عوام کے لئے کام کرنا ہے۔ عوام خوش ہے تو میں خوش ہوں۔ انہوں نے یہ بات اس وقت کہی جب ان سے پوچھا گیا کہ اس بار اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کتنی سیٹیں جیت رہی ہے۔ اس کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ‘عوام خوش ہے تو سیٹیں بھی آ جائیں گی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے خواتین کے مفت بس سفر کی منصوبہ بندی پر کہا کہ اس قدم سے تمام خواتین کو فائدہ ہو رہا ہے تو پھر اپوزیشن مخالفت کیوں کر رہا ہے؟انہوں نے کہا کہ میرے منصوبوں سے عوام کو فائدہ ہو رہا ہے۔ پہلے جو پیسہ کرپشن میں چلا جاتا تھا، اب وہ عوام کے کام میں لگ رہا ہے۔ عوام کے ٹیکس کے پیسے بچا رہا ہوں اور عوام کو ہی دے رہا ہوں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دوبارہ حکومت بنے گی تو بزرگ اور طالب علموں کو بھی اس کا فائدہ دیں گے۔ میٹرو میں اس منصوبہ بندی کو نافذ کرنے میں وقت لگ رہا ہے۔بتا دیں قومی دارالحکومت میں خواتین کے لئے یہ خصوصیت بھائی دوج کے دن منگل سے شروع ہو گئی۔ منگل کو وزیر اعلی نے کہا کہ یہ منصوبہ معاشرے میں صنفی امتیاز کو ختم کر کے خواتین کو بااختیار بنانے میں مدد پہنچانے اور یہ بھائی دوج پر ان کے بھائی کی جانب سے انہیں ایک سوغات ہے۔ کیجریوال نے کہاکہ کرایہ مہنگا ہونے کی وجہ سے اسکول اور کالج کی پڑھائی درمیان میں ہی چھوڑنے والی لڑکیوں اور خواتین کو اب ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اب وہ اپنے گھروں سے دور اسکول اور کالج آنے جانے کے لئے بسوں میں مفت سفر کر سکتی ہیں۔ اسی طرح سےجن خواتین کے دفتر دور ہیں انہیں نقل و حمل پر آنے والے اخراجات کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

SHARE