عدالت نے دہلی تشدد کے الزام میں UAPA کے تحت گرفتار طاہر حسین کی ضمانت کی عرضی مسترد کردی

دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت نے آئی بی افسر انکت شرما کے قتل کے الزام میں جیل میں بند طاہر حسین کی ضمانت کی عرضی مسترد کر دی ہے۔ بتا دیں کہ طاہر پر انکت کے والد کے بیان پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

قومی دارالحکومت دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت نے جیل میں بند طاہر حسین کی ضمانت کی عرضی مسترد کر دی ہے۔ طاہر پر غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

طاہر حسین کو 5 مارچ کو دہلی کے راؤج ایوینیو کورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب اس کی سرینڈر کرنے کی عرضی مسترد کر دی گئی تھی۔ 5 مارچ کو ہی کڑکڑڈوما عدالت نے طاہر حسین کی پیشگی ضمانت کی عرضی خارج کر دی تھی۔ عدالت نے طاہر حسین کی طرف سے پیروی کے لیے کسی کے پیش نہیں ہونے کی وجہ سے پیشگی ضمانت کی عرضی خارج کر دی تھی۔ دہلی تشدد کے ملزم طاہر حسین کی ضمانت کی عرضی خارجدہلی پولیس نے انکت کے والد کے بیان پر طاہر حسین کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ یہ الزام ہے کہ انکت شرما کو طاہر حسین کے گھر کے اندر لے جا کر قتل کیا گیا تھا۔ طاہر حسین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 302، 365، 201 اور دفعہ 34 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔