ارریہ : (معراج خالد) بہار اسمبلی انتخاب سر پر ہے تمام سیاسی پارٹیاں دم خم کے ساتھ میدان میں کود پڑی ہے پہلے مرحلے کا انتخاب آج اختتام پزیر ہوچکا ہے اسی تناظر میں آج ایم آئی ایم کے قومی صدر حیدرآباد سے رکن پارلیامنٹ اسدالدین اویسی سیمانچل گاندھی کے نام سے مشہور تسلیم الدین کے چھوٹے بیٹے شاہنواز عالم کی حق میں انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوکی ہاٹ اسمبلی حلقہ میں شہنواز عالم کی لڑائی مودی سے ہے یہاں بھائی بھائی کی لڑائی نہیں ہے مجلس کسی کو بے عزتی نہیں سکھاتی ہے باعزت بناتی ہے مسٹر اویسی نے کہا سرفراز عالم اگر ترقی چاہتے ہیں تو وہ بھائی شہنواز کی سپورٹ کریں 2024 میں بی جے پی کے علاوہ کسی بھی پارٹی سے ایم پی کا الیکشن لڑیں گے اسد اویسی ان کے لئے انتخابی ریلی کرے گا ان کی کامیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔
اویسی نے جم غفیر سے اپنے خطاب میں موجودہ حکومت کو بھی گھیرا انہوں نے کہا کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہے سیمانچل کے ایسے گاؤں کا بھی دورہ کرچکا ہوں جو سطح غریبی سے نیچے ہے انہوں کہا کہ کیا یہی حق اور انصاف ہے مرکزی و ریاستی حکومت نے سیمانچل کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا کیا ہے وقت آگیا ہے خود کی اور سیمانچل کی بدلاؤ کا یہ اسی وقت ممکن ہے جب آپ بہتر امیدوار کا انتخاب کرکے بہتر سرکار بنائیں گے عوام کی بے قابو بھیڑ کو دیکھتے ہوئے اویسی کو اپنی تقریر مختصر کرنی پڑی۔
جوکی ہاٹ سے ایم آئی ایم کے امیدوار نے کہا کہ راجد میں میرے ساتھ نا انصافی ہوئی ایم آئی ایم نے انصاف کیا میں آپ سے امید اور اپیل کرتا ہوں کہ انصاف کرنے والوں کے ساتھ انصاف کریں اور سات نومبر کو میرے حق میں ووٹ کریں اور ایم آئی ایم کو مضبوط کریں انشاء اللہ میں آپ کی ہر امیدوں پر کھڑا اترنے کی کوشش کروں گا انتخابی جلسہ کے اختتام کے بعد چاروں طرف کی سڑکیں کئی گھنٹوں تک جام رہا اویسی کے نام پر آئے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان نے ایم آئی ایم کو کامیاب بنانے کا عہد لیا۔






