نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد نے دنیا کے تمام ممالک کے ریکارڈ منہدم کر دئے ہیں۔ اب سے پہلے تک ایک دن میں سب سے زیادہ یومیہ اموات امریکہ میں ریکارڈ کی گئی تھیں لیکن گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ امریکہ میں 12 جنوری کو 4468 اموات واقع ہوئی تھیں۔
مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4529 مریضوں کی جان چلی گئی۔ اس دوران 267334 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی، جبکہ389851افراد نے شفایابی حاصل کر لی۔
Singapore and India have been solid partners in the fight against #COVID19…However, irresponsible comments from those who should know better can damage long-standing partnerships. So, let me clarify- Delhi CM does not speak for India: EAM Dr S Jaishankar pic.twitter.com/UGm8jWS5xW
— ANI (@ANI) May 19, 2021






