کراچی (ملت ٹائمزایجنسیاں)
اپنے الوداعی میچ کا مطالبہ کرنے کی قیاس آرائیوں کے درمیان پاکستان کے اسٹار آل را¶نڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اس طرح کا مطالبہ کرنے کے لیے وہ کافی تجربہ کار ہیں اور انہوں نے مستقبل قریب میں ریٹائرمنٹ کے امکان کو بھی مسترد کردیا ۔آفریدی نے آج پشاور میں میڈیا سے کہاکہ میں نے پاکستان کے لیے 20سال بین الاقوامی کرکٹ کھیلی ہے، پی سی بی کے لیے نہیں، میں میچ کے لیے کسی پرمنحصر نہیں ہوں،جو محبت اور تعاون مجھے اپنے بہی خواہوں اور شائقین سے ملا ہے وہ میرے لیے کافی انعام ہے۔اس جارحانہ آل را¶نڈر اور پاکستان کے سابق کپتان نے کہا کہ وہ پی سی بی سے الوداعی میچ کا مطالبہ نہیں کریں گے۔آفریدی نے کہا کہ ہندوستان نے میچ کھیلنے کی پاکستان کی تجویز کا کبھی مثبت جواب نہیں دیا۔پی سی بی کے سینئر افسر نجم سیٹھی نے ایک انٹرویو میں واضح کیا تھا کہ آفریدی سے انہیں کوئی پریشانی نہیں ہے اور وہ پاکستان کرکٹ کو دی گئی ان کی خدمات کا احترام کرتے ہیں۔انہوں نے ساتھ ہی کہا تھا کہ وقت آنے پر بورڈ آفریدی کو شاندار الوداعیہ دے گا۔