ممبئی(ملت ٹائمز)
لندن کے ہوٹل نے ایئرانڈیا کی انتظامیہ سے شکایت کی ہے کہ ان کا عملہ بوفے ٹیبل سے کھانا ڈبوں میں پیک کر لے ساتھ بھی لے جاتے ہیں جس پر ایئر انڈیا نے اپنے عملے کو وارننگ جاری کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایئر انڈیا کے ان فلائٹ مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے اسٹنٹ جنرل منیجر نے کہاکہ انہیں لندن کے ایک ہوٹل کی جانب سے ای میل موصول ہوئی ہے جس میں شکایت کی گئی ہے کہ ایئرلائن کا کچھ عملہ کھانے کیلئے اپنے ساتھ خالی ڈبے لے کر آتاہے اور کھانا کھانے کے بعد کچھ کھانا ڈبے میں پیک کر کے ساتھ لے جاتے ہیں کہ اسے ہم بعد میں کھائیں گے۔بوفے ساتھ لے جانے کیلئے نہیں ہوتے۔انہوں نے عملے کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ یہ کون کر رہاہے اور یہ بہت کم لو گ ہیں جو کہ خلاف ورزیاں کر رہے ہیں