پونے پولیس نے نہیں دی اسد الدین اویسی کی ریلی کی اجازت

پونے،()
اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اور ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کو پونے کے ایک وارڈ میں عام اجتماع کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔شہر میں 21فروری کو مقامی بلدیاتی انتخابات ہونے ہیں،کھڑک پولیس تھانے نے یہ کہتے ہوئے اویسی کی ریلی کی اجازت نہیں دی کہ جس علاقے کو اے آئی ایم کی ریلی کے لئے منتخب کیا گیا ہے وہ علاقہ مخلوط آبادی ہونے کی وجہ سے حساس ہے اور چونکہ اویسی کی تقاریر کی نوعیت حق پرستی اورایوان میں لرزہ پیداکرنے والی ہوتی ہے، اس لئے ان کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔پونے مقامی بلدیاتی انتخابات کے لئے اے آئی ایم نے 25امیدوار اتارے ہیں۔
پارٹی کی شہر یونٹ کو لکھے خط میں کھڑک پولیس نے کہا ہے کہ قانون کے علاوہ حالات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ریلی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔اے آئی ایم کی شہر یونٹ نے 14فروری کو سیوین لوویس چوک پر ریلی کی اجازت مانگی تھی۔پارٹی کی پونے یونٹ کے سربراہ انجم انعام دار نے کہاکہ ہفتہ کو ہمیں کھڑک پولیس تھانے سے خط ملا جس میں پولیس نے ہمیں مطلع کیا کہ ریلی کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس کا روائی جانبدار انہ ہے اور پارٹی اس کی مذمت کرتی ہے

SHARE