نجیب احمد کی بازیابی کیلئے مہاراشٹرمیں ایس آئی او نے شروع کی دستخطی مہم

بلڈانہ؍مہاراشٹرا
ملت ٹائمز؍ذوالقرنین احمد
جے این یو سے غائب نجیب احمد کے خلاف پولس محکمہ کی لاپرواہی کے خلاف احتجاج مسلسل جاری ہے اور اب اس کی دھمک مہاراشٹراتک پہونچ گئی ہے ،اور گذشتہ تین ماہ سے زائد دنوں سے غائب نجیب احمد کی بازیابی کیلئے مہاراشٹر ا میں ریاستی سطح پرایس آئی او کی جانب سے دستخطی مہم چلا ئی جارہی ہے ،سی آئی او کے تحت چکھلی میں ایس آئی او یونٹ کی جانب سے مساجد کے باہرگذشتہ تین ماہ سے لاپتہ نجیب احمد کی بازیابی کیلئے نماز جمعہ کے بعد لوگوں کو نجیب کے بارے میں معلومات دی گئی اور حقیقی صورت حال سے انہیں آگاہ کیا گیاکہ نجیب احمد بدایوں سے تعلق رکھنے والے ایک ہونہار طالب علم ہیں جو جے این یو سے غائب ہے اور حکومت اس مسلے پرخاموشی اختیا ر کیئے ہوئی ہے ،حکومت پر دباؤ بنانے کیلئے لوگو سے بڑی تعداد میں دستخط کرنے کی اپیل کی گئی ۔