پٹنہ : (پریس ریلیز) عبد القیوم انصاری سکریٹری انجمن ترقی اردو بہار نے پریس ریلیز جاری کر کے کہا ہے کہ وزیر اعلی نتیش کمار نے 2010 میں 2459 مدارس کو کابینہ کے ذریعہ گرانٹ دینے کا فیصلہ اس شرط کے ساتھ کیا تھا کہ ضلع ایجوکیشن افسران انکوائری رپورٹ پیش کریں۔ اس رپورٹ کے بعد 205 اور 609 زمرے کے مدارس کو گرانٹ دیا گیا، بعد میں 249 زمرے کے مدارس کے لئے ضلع ایجوکیشن افسران نے اپنی رپورٹ بہار اسٹیٹ مدرسہ بورڈ کو بھیجی تھی، بورڈ نے ایک سال قبل ہی فائل تیار کر کے محکمہ تعلیم کو بھیج دی تھی، لیکن ابھی تک گرانٹ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ مجبور ہو کر 249 زمرے کے مدارس کے اساتذہ گرونی باغ میں دھرنا پر بیٹھے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلی نتیش کمار سے اپیل کی ہے کہ مدارس کے اساتذہ کے ساتھ انصاف کیا جائے اور جلد گرانٹ جاری کیا جائے۔