نئی دہلی: 8؍مارچ (ملت ٹائمز ؍ یو این آئی) آل انڈیا مسلم کانفرنس کی مجلس عاملہ کی آج یہاں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اس کے ایڈوائزری بورڈ کی تشکیل کی گئی اور بورڈ کے عہدہ داروں میں بہا ر کے سابق وزیر اعلی جگناتھ مشرا کو بورڈ کا چیئرمین اور سابق صدر جمہوریہ ہند مرحوم فخر الدین علی احمد کے بڑے صاحبزادے اور مشہور و معروف سرجن ڈاکٹر پرویز احمد کو وائس چیئرمین منتخب کیا گیا جبکہ آل انڈیا مسلم کانفرنس کے صدر اور بہار اسٹیٹ کے سابق وزیر شمائل نبی ایڈوائزری بورڈ کے جنرل سکریٹری ہوں گے۔
یہ اطلاع آل انڈیا مسلم کانفرنس کے جنرل سکریٹری سید عبداللہ مدنی نے دی۔
مسٹر مدنی نے بتایا کہ مسٹر امرسنگھ (ایم پی)، مسٹر طارق انور (ایم پی) ، پنڈت آنند موہن زتشی ’گلزار دہلوی‘، سردار اندر سنگھ نامدھاری، سابق اسپیکر جھار کھنڈ اسمبلی (ودھان سبھا)، اترپردیش کے سابق ریاستی وزیر ڈاکٹر عمار رضوی، سردار میجر بلبیر سنگھ، اظہار عالم (آئی پی ایس)۔