سیتا مڑھی(ملت ٹائمز؍اشتیا ق عالم )
ضلع کے بکھر ی چوک پر آل انڈیا اصلا ح معا شرہ کا نفرنس سے خطا ب کر تے ہو ئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا ء بورڈ کے صدرو دار العلوم ندو ۃالعلما ء لکھنؤیوپی کے نا ظم عمو می عالم اسلام کی معروف علمی و روحا نی شخصیت مو لا نا را بع حسنی ندوی نے مسلما نوں کے جم غفیرسے اپنے پر مغز خطا ب میں اسلا می شریعت پر عمل کرنے کی تلقین کی انہوں نے کہا کہ اسلا م عین فطرت ہے اللہ تعالیٰ نے کو ئی حکم ایسا نہیں دیا جس پر ہم عمل نہیں کر سکتے ،ہم سب مسلمان ہیں جب اسلا م پر عمل نہیں کریں گے تو کیسے مسلمان ہوئے ،جو مسا ئل ہمیں معلو م نہیں وہ علما ء سے معلوم کرکے عمل کریں ۔ہم اپنی خو اہش اور نفس کے چا ہت کے مطا بق زند گی گذارنا چا ہتے ہیں اور اللہ سے توقع رکھتے ہیں کہ مرنے کے بعد وہ ہم سے اچھا برتاؤ کریں گے ،ظا لم ظلم کرتا ہے اور اس کو برا سمجھ کر کر تا ہے کیو نکہ غلط کا م پر انسا ن کو مزہ آتا ہے تو جا ن لیجئے کل ہم کو مرنا ہے اور اپنے ایک ایک عمل کا حساب دینا ہے اللہ نے ہمیں دنیا میں آخرت کی تیا ری کے لئے بھیجا ہے ۔اور اچھے اعما ل کا بدلہ کل قیا مت میں اللہ تعا لیٰ حسا ب و کتاب میں آسا نی کے سا تھ جنت میں داخلہ فر ما ئیں گے ۔ اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے کا نفرنس کے کنوینر ماہر تعلیم،با نی و مہتمم جا معہ فا طمہ للبنا ت مظفر پور مولا نا بدیع الزما ں ندوی قاسمی نے کہا کہ جب تک ایک ایک فرد اپنی اصلا ح کی فکر نہیں کریگا معا شرہ کی اصلا ح ممکن نہیں ہے انہوں نے کا اس قو م کا المیہ یہ ہے کہ ہر آدمی دوسرے کی اصلاح کی فکر کرتا ہے اور اپنے سے غفلت برتتا ہے اسلئے آج معا شرہ میں دینی و سما جی برائیوں کادور دورہ ہے اور اسی کے نتیجے میں مسلما نوں کے سا تھ طرح طرح کے حالا ت پیدا ہو رہے ہیں ۔کا نفرنس سے ملک کے دیگر مشاہیر علماء و دانشوران ملت نے بھی خطا ب کیا ان میں اما رت شرعیہ کے نا ئب نا ظم مفتی محمد ثنا ء الہدیٰ قاسمی،اشرف العلوم کنہواں کے صدر مدرس مولا نا اظہا رالحق مظا ہری ،دارالعلو م با لاساتھ کے شیخ الحدیث قا ضی عمران قاسمی،مدرسہ امدادیہ اشرفیہ کے استاذ مولانا عظیم الدین ،پندرہ روزہ تعمیر حیا ت لکھنؤ کے مدیر مولانا محمود حسن حسنی ندوی،کل ہند پیام انسا نیت کے روح رواں مولا نا سید محمد بلال عبد الحئی حسنی ندوی وغیرہ ،کے اسماء خصوصیت سے قابل ذکر ہیں ۔ان حضرات نے بھی اپنے خطا ب میں معاشرہ میں پھیلی برا ئیواں کے سدبا ب کے لئے مسلما نوں سے شریعت کی رسی کو مضبو طی سے پکڑ نے کی اپیل کی ۔اس مو قع پر اجلا س میں جوش پیدا کر نے کے مقصد سے مشہور شاعر اسلام طا رق ہا شم سلطا نپوری و دیگر نعت کو حضرات اپنے سحر انگیز کلا م سے سا معین کو خوب محظوظ و مسحور کیا ۔اس موقع پر کا نفرنس کے نا ظم انتظا می مولا نا عبد الصمد مظا ہری ،ما سٹر محمد سعید الزماں ،محمد اسلام پرویز،مولا نا رضوان قاسمی،مولا نا احسا ن اللہ شمس ،مولا نا خورشید عالم ،ماسٹر لڈو با بو،محمد جمشید عالم ،مولا نا محمد رحمت اللہ ندوی،مولا نا محمد ارشد مظا ہری ،ماسٹر محمد خلیق الزماں،محمد خورشید عالم ،ڈاکٹر عبدالسلام ،مولا نا مطیع الرحمان،مولا نا محمد صابر حسین،ما سٹر عبداللہ اجالے،بدرالحق،مولا نا ابوذر،محمد قمر عالم سمیت کثیر تعداد میں علا قے کے با اثر شخصیا ت و سما جی کا رکنا ن موجود تھے۔