چھوٹے چھوٹے بچوں کا اپنے سینے میں قرآن کریم کو محفوظ کرلینا سب سے بڑا معجزہ ،علماء نے دی روشن مستقبل کی دعائیں
دیوبند(سمیر چودھری ؍ملت ٹائمز)
دارالعلوم دیوبند کی مسجد رشیدمیں بعد نمازعصر نو سالہ اسعداللہ عفان اورگیارہ سالہ احمد اللہ نعمان نے آخری سبق مولانا سید ارشدمدنی صاحب استاذ دارالعلوم دیوبند کو سناکر آج اپنے حفظ قرآن کا آخری سبق مکمل کیا ،اس موقع پر مولانا سید ارشدمدنی صاحب نے کہاکہ قرآن کریم کتاب ہدایت ،مشعل راہ اور کامیابی وکامرانی کیلئے شاہ کلیدہے،یہ واحدآسمانی کتاب ہے جو تمام طرح کے تغیر وتبدل سے پاک ومحفوظ ہے کیوں کہ اس کے حفاظت ذمہ داری خود صاحب کتاب اللہ تبارک وتعالی نے لی ہے ۔اس کتاب کا سب سے بڑا معجزہ یہ ہے کہ اس کے حفاظ دنیا بھر میں کڑورں کی تعداد میں موجود ہیں جو من وعن ایک ایک حرف اور حرکات وسکنات کی صحیح ادائیگی کے ساتھ قرآن کریم کو اپنے سینوں میں محفوظ کئے ہوئے ہیں ،یہاں تک انتہائی کمر عمر کے بچے بھی اس عظیم دولت سے سرفراز ہورہے ہیں اور ان کا سینہ قرآن کریم کی دولت سے معمور ہے ۔مولانا سید ارشدمدنی صاحب نے اپنے ہاتھوں سے ان دونوں بچو ں کے سر پر دستاربھی باندھی اور انتہائی کم عمری میں اس عظیم دولت سے سرفراز ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔واضح رہے کہ آٹھ سال کی عمر میں حفظ قرآن مکمل کرنے والے یہ دونوں ہونہاربچے مشہور عالم دین اور جامعۃ الشیخ حسین احمد المدنی دیوبند کے استاذ حدیث مولانا عباد اللہ عمیس قاسمی صاحب کے بیٹے ہیں ،آپ کا آبائی تعلق بہار کے سیتامڑھی ضلع میں واقع رائپور گاؤں سے ہے ۔جامعۃ الشیخ کے مہتمم مولانا مزمل حسین صاحب نے اس تقریب کے اہتمام وانتظام میں خصوصی کردار اداکیااور مولانا عباداللہ صاحب کے ان دونوں بچوں کی نمایاں کامیابی پردل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ۔
اس موقع پر دارالعلوم دیوبند اوردارالعلوم وقف دیوبند کے بیشتر اساتذہ شریک تھے،علاوہ ازیں دیوبند کی موقرشخصیات کے علاوہ دہلی ،یوپی اور بہار سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں تکمیل حفظ قرآن کی اس تقریب میں شرکت کرنے تشریف لائے تھے جن میں دارالعلوم دیوبند کے نائب شیخ الحدیث علامہ قمر احمد ،دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم مولانا عبد الخالق سنبھلی،دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث مولانا نعمت اللہ اعظمی ،مولانا حبیب الرحمن الرحمن اعظمی صدر مفتی دارالعلوم دیوبند،مولانا محمد اسلام قاسمی استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند وقف ،مولانا خورشید احمد گیاوی استاذ دارالعلوم دیوبند،مفتی عبد اللہ معروفی استاذ دارلعلوم دیوبند ،مولانا کلیم اللہ شیخ الحدیث سروٹ مظفر نگر،مولانا توقیر احمد قاسمی استاذ شعبہ انگریزی دارالعلوم دیوبند ،مولاشمس تبریز قاسمی ایڈیٹر ملت ٹائمز نئی دہلی ، مولانا ظفر صدیقی قاسمی دہلی ،مولانا صدر عالم نعمانی سیتامڑھی،مولانا نصر اللہ رائپوری،مولانا شاہداویس دہلی،حکیم عبد الواحد قریشی ، قاری علاؤ الدین،مولانا نسیم اختر شاہ قیصر،مولانا شمشاد رحمانی،مولانا سلمان بجنوری استاذ درالعلوم دیوبند،مولانا غلام نبی آزاد کشمیری،مولانا شوکت علی بستوی صدر رابطہ مدارس،مولانا سمیع اللہ قاسمی شیخ الحدیث دارالعلوم زکریا ،اشفاق احمد مالک الکاکوری ریسٹورینٹ،قاری ابوالحسن اعظمی رکن رابطہ عالم اسلامی مکہ مکرمہ،مولانا نثار ،حاجی اخلاق،مولانا صغیر ،مولانا افضل کیموری نائب ناظم تعلیمات دارالعلوم دیوبند،مولانا فضیل احمد ناصری،مولانا حماد غزالی ،مفتی محمد وقار،مولانا ازہدمدنی،مولانا ابونصرقاسمی،قاری عبد القیوم یتوڑہ، عارف اقبال( صادق گرافکس)،مولانا ظفر اویس قاسمی ،مولانا افضل بستوی قاسمی، سمیت بڑی تعداد میں اہل علم اور دیگر افراد شریک تھے،تمام لوگوں نے حفظ قرآن کی دولت سے سرفراز ہونے والے دونوں بچے اسعداللہ عفان اور احمد اللہ نعمان کو بیحد مبارکباد پیش کی اور اسے قرآن کریم کا ایک معجزہ قراردیاکہ یہ چھوٹے چھوٹے بچے اپنے سینوں میں اسے محفوظ کررہے ہیں ۔مولانا عباد اللہ عمیس نے تمام مہمانوں کیلئے عشائیہ کا بھی اہتمام کیا اور تمام مہمانوں کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ اداکیا ۔